Veeran Gharon Me Qaid Se Yun Wapsi Hui
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Kazmi Brothers
شام سے لوٹ کے آئے ہیں مدینے والے
ویراں گھروں میں قید سے یوں واپسی ہوئی
کوئی دیا جلا نہ کہیں روشنی ہوئی
یہ حال ہے کہ بیٹیاں پہچانتی نہیں
زینب خود اپنے گھر میں بھی اب اجنبی ہوئی
زینب کے بازوؤں پہ یہ نیلے نشان ہیں
یا پھر رسن ہے ہاتھوں میں اب تک بسی ہوئی
اکبر شہید ہو گئے لیکن وہ انتظار
صغری ہے ایک وعدے سے اب تک بندھی ہوئی
محمل تو جا کے لوٹ بھی آئے ہیں شام سے
ایک ماں کی زندگی ہے وہیں پر رکی ہوئی
نیزے سے جو اتاری تھی شمر لعین نے
زینب کے خون سے ہے وہ چادر بھری ہوئی
ننھی سی بالیوں پہ لہو سے لکھی ہے وہ
جو بات تھی سکینہ کے رخ پر لکھی ہوئی
اکبر سروں پہ کرب و بلا کی جو خاک تھی
اس پر ہے قید خانے کی مٹی جمی ہوئی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.