Sakina reh gayi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Raza Abbas Zaidi
جب اہلِ حرم نے شام کے زنداں سے رہائی پائی
سجاد تڑپ کے کہنے لگے جب یاد سکینہ آئی
تم کیسے رہوگی زنداں میں اے بابا کی شیدائی
اتنا تو بتادو صغرا کو کیا جاکے بتائے بھائی
سنا جب نام صغرا کا صدا آئی سنو بھیا
لگا ہے خون جس پر وہ مرے گوہر دکھادینا
سکینہ رہ گئی زندان میں بھائی بتادینا
سنو بھیا شکایت ہے مجھے ان شام والوں سے
کبھی درے لگائے ہیں کبھی کھینچا ہے بالوں سے
طمانچے اتنے کھائے ہیں لہو بہتا ہے گالوں سے
بہت اچھا ہوا بھیا وطن میں رہ گئی صغرا
کبھی وہ شام نا آئے اُسے میری دعا دینا
سکینہ رہ گئی زندان میں۔۔۔
ہمیں اہلِ ستم جب بھی سرِ بازار لاتے تھے
ہماری بےبسی کا وہ تماشہ یوں دکھاتے تھے
چچا کا سر گرانے کیلئے مجھکو گراتے تھے
چچا کے پاس جانے پر زمیں سے سر اُٹھانے پر
بہت مارا لعینوں نے یہ صغرا کو بتادینا
سکینہ رہ گئی زندان میں۔۔۔
کہیں دیکھی نہیں ایسی محبت باپ بیٹی میں
مجھے دربار میں مانگا گیا جس دم کنیزی میں
دلاسہ مجھکو دینے آگیا سر میری گودی میں
مجھے حاکم نے جب دیکھا یہ کہکر شمر کو بھیجا
چھڑا کر باپ کا سر تازیانوں کی سزا دینا
سکینہ رہ گئی زندان میں۔۔۔
مجھے دربار میں بابا سے ایسے بھی ملایا تھا
ستمگر سامنے خُرمے کاجب اک طشت لایا تھا
میں کتنا روئی تھی جب طشت سےکپڑا ہٹایا تھا
وہاں خرمے نہیں سر تھا بتادینا اُسے بھیا
وہ روئے تو مری غربت کا اُسکو واسطہ دینا
سکینہ رہ گئی زندان میں۔۔۔
کوئی بیٹی نہ دیکھے رن میں دیکھا میں نے جو منظر
گئی لاشوں سے ٹکراتے ہوئے بابا کے لاشے پر
کٹی اُنگلی بدن میں تیر دیکھے کٹ چکا تھا سر
نشاں تیروں کے اے بھیا نہ دیکھے فاطمہ صغرا
پدر کا خوں بھرا کرتا وطن جاکر چھپادینا
سکینہ رہ گئی زندان میں۔۔۔
سکینہ جانتی ہے کیسے دیکھا زخم سینے پر
اُسے کیسے بتاؤگے نہیں آئے علی اکبر
بہن مر جائیگی بھائی کے مرنے کی خبر سنکر
بہت حساس ہے صغرا گلے سے تم لگالینا
ترا میں بھی تو بھائی ہوں یہ کہکر حوصلہ دینا
سکینہ رہ گئی زندان میں۔۔۔
چلے عابد تو ذیشان و رضا آواز یہ آئی
وطن جاتے ہوئے جب کربلا جانا مرے بھائی
مرے عمو سے کہدینا سکینہ مر گئی پیاسی
نہیں پانی کا غم ہائے چچا تم کیوں نہیں آئے
اندھیری قید میں گھٹ گھٹکے موت آئی بتادینا
سکینہ رہ گئی زندان میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.