Sakina qaid ho kar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ustad Sibte Jafar
سکینہ قید ہو کر شام کے زنداں میں جب آی
وہ بچی اس اندھیرے گھر کی تاریکی سے گھبرای
مقدر نے عجب آفت کی پہلی رات دکھلای
زمیں تو فرش تھی سایہ فگن تھا چرخ مینای
پھپھی کے ساتھ رہتی تھی نہ ماں کے پاس سوتی تھی
برہنہ سر کھڑی زنداں کے دروازے پہ روتی تھی
ادھر سے جو گزرتا تھا اسے کہتی تھی سنتا جا
میں بیکس قید میں ہوں ایک یہ پیغام ہے میرا
اگر بابا ملے تجھکو تو یہ کہیو قسم کھا کھا
سکینہ پر مصیبت ہے خبر لو اے شہ والا
اگر تجھ سے کہیں خیمے میں سوتا چھوڑ آیا ہوں
تو تو کہیو در زنداں پہ روتا چھوڑ آیا ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.