Sakina par khudara
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Shadman Raza
یتیم بچی ہے درد و علم کی ماری ہے
کوئی غریب نہیں ہے یہ شاہ زادی ہے
سکینہ پر خدارا ستم اتنا نہ ڈھاؤ
یتیمی کی گھڑی ہے بہت سہمی ہوی ہے
ستم اتنا نہ ڈھاؤ
سکینہ پر خدارا ستم اتنا نہ ڈھاؤ
ابھی مارا گیا ہے اس کا بابا
ارے اس وقت دو اس کو دلاسہ
طمانچے مت لگاؤ
سکینہ پر خدارا۔۔۔
بہت پیاسی بہت پیاسی ہے ہاے
کہیں یہ تشنہ لب ہی مر نہ جاے
اسے پانی پلاؤ
سکینہ پر خدارا۔۔۔
یہ سیدانی ہے یہ اعلیٰ نسب ہے
ارے یہ دختر شاہ عرب ہے
قریب اس کے نہ جاؤ
سکینہ پر خدارا۔۔۔
کھڑی ہے اتنی لاشوں میں یہ تنہا
اندھیرے اور بلا کا ہے۔ اندھیرا
زرا ہمت بڑھاؤ
سکینہ پر خدارا۔۔۔
اس عالم میں نہ جی پاے گی ہاے
بنا بابا کے مر جاۓ گی ہاے
کوی شہ کو بلاؤ
سکینہ پر خدارا۔۔۔
نہ اب بابا ہے نہ اس کا چچا ہے
لگی ہے آگ دامن جل رہا ہے
کوئی آ کر بچاؤ
سکینہ پر خدارا۔۔۔
بڑے نازوں میں یہ بچی پلی ہے
بہت کمسن ہے یہ گھبرا گیء ہے
زرا سا رحم کھاؤ
سکینہ پر خدارا۔۔۔
صدا اک لاش سے گوہر یہ آی
نہ تم گھبراؤ اے بابا کی پیاری
ہمارے پاس آؤ
سکینہ پر خدارا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.