Sakina ko chod de
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ali Mohd. Sultanpuri
نیزے پہ سر حسین کا یہ کہہ کے رو پڑا
ظالم میری یتیم سکینہ کو چھوڑ دو
کیوں مارتا ہے اس نے بگاڑا ہے کیا تیرا
ظالم میری یتیم سکینہ کو چھوڑ دو
پہلے ہی غمزدہ نے سہے ہیں بڑے ستم
بچھڑا ہے کمسنی میں پدر کم ہے کیا یہ غم
بہر خدا غموں کی ستای کو نہ ستا
ظالم میری یتیم۔۔۔
اس غمزدہ کو باپ کا پرسہ نہ دے لعیں
دیتا نہیں گر اس کو دلاسہ نہ دے لعیں
لللہ اس کے رخ پہ طمانچے تو نہ لگا
ظالم میری یتیم۔۔۔
ہے دشمنی لعیں تیری گر حسین سے
تو تازیانے میرے کٹے سر پہ مار لے
درے نہ مار اس کو ہے معصوم بے خطا
ظالم میری یتیم۔۔۔
بے حال ہو چکی ہے یہ شدت سے پیاس کی
دروں کا وار سہنے کی قوت نہیں بچی
ایذاء نہ دے اب اور اسے بہر کبریا
ظالم میری یتیم۔۔۔
دیکھا ہے جب سے باپ کا کٹتا ہوا گلا
ڈر یوں بسا ہے دل میں لرزتی ہے غمزدہ
مر جاۓ گی سہم کے اسے اور نہ ڈرا
ظالم میری یتیم۔۔۔
نازک ہے کان چھین نہ بندیں یوں کھینچ کے
بیٹی ہے یہ کریم کی دے دیگی مانگ لے
تڑپا کے اس یتیم کو کیا ہاتھ آے گا
ظالم میری یتیم۔۔۔
ایذاء نہ دے بہن کو برادر کے سامنے
کوڑے نہ مار عابد لاغر کے سامنے
غیرت پہ ایک بھائی کی یہ زخم نہ لگے
ظالم میری یتیم۔۔۔
ہو کیا بیان ندیم وہ غربت وہ بے کسی
محسوس قید شام میں ہوتا ہے آج بھی
جیسے کی دے رہا ہو تڑپ کر کوی صدا
ظالم میری یتیم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.