Abbas Kay Baba Ki Jabeen Khoon Se Tarr Hay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Kazmi Brothers
مسجد کوفہ سے لے کر تابخاکِ کربلا
قتل سجدوں میں ہوا ہے مصطفی کی آل کا
عباسؑ کے بابا کی جبیں خون سے تر ہے
ڈوبا ہوا غم میں بنی ہاشم کا قمر ہے
عباس کے چہرہ پہ ہیں زینبؑ کی نگاہیں
یہ پوچتی ہو جیسے میرا بابا کدھر ہے
آ پہونچی ہے زہراؑ کی شہادت بھی علیؑ تک
کوفے پہ بھی لگتا ہے مدینے کا اثر ہے
کل بیٹی پہ برسیں گے انہی گلیوں میں پتھر
جن گلیوں سے بابا کے جنازے کا گزر ہے
کس طرح اب جینا ہے یہ پوچھ لو زینبؑ
کوفے کے یتیموں کو یتیمی کی خبر ہے
ناقہ پہ لئے جاتے ہے تابوت علیؑ کا
ہم راہ پدر آخری بیٹوں کا سفر ہے
پھیلا ہوا معبود ہی کا خون ہے اکبر
جس خون سے رنگین ہوا معبود کا گھر ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.