Sakina ki turbat
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Shahid Baltistani
ہے کیسا اندھیرا یہ کیا ہو گیا ہے
ہے کس کا جنازہ قیامت بپا ہے
قیامت بپا ہے
بھلا کون قیدی ہے کیا ڈھونڈتا ہے
کہاں پر بنائے لحد سوچتا ہے
قیامت بپا ہے قیامت بپا ہے
ضعیفی میں عابد کی بدلی جوانی
سکینہ کی تُربت بناتے بناتے
کئی بار مر کے وہ زندہ ہوا ہے
بہن کو زمیں پر سُلاتے سُلاتے
ضعیفی میں عابد کی…
کہیں آنکھ برسی کہیں دل چھِدا ہے
کہیں ہاتھ لرزے کہیں دم رُکا ہے
بہتر جنازوں سے گُزرا ہے عابد
بہن کا جنازہ اُٹھاتے اُٹھاتے
ضعیفی میں عابد کی…
ہوئے کان زخمی تماچے لگے تھے
سکینہ کی آنکھوں میں آنسُو بھرے تھے
سُوئے نہر تکتی تھی حسرت سے بچی
جلا اپنا دامن بُجھاتے بُجھاتے
ضعیفی میں عابد کی…
لحد کے لیے مل گیا قید خانہ
رہا خود نہ ہو پائی بالی سکینہ
مگر وہ اسیروں کو قیدِ ستم سے
رہائی دلا کر گئی جاتے جاتے
ضعیفی میں عابد کی…
یہ زہرا کی پوتی ہے غازی کی پیاری
بہت لاڈلی ہے یہ اپنے پدر کی
قیامت بپا ہے
یہ دربار میں کیا قیامت ہوئی ہے
سکینہ پھُوپھی سے یہ کیا پُوچھتی ہے
کہیں مر ہی جائے نہ زینب خدایا
کنیزی کا مطلب بتاتے بتاتے
ضعیفی میں عابد کی…
ہے سکتے میں بانو قیامت ہے کیسی
پدر سے وہ باتیں ابھی کر رہی تھی
مگر اب کبھی بھی نہ بولے گی بچی
یہ ماں کو یقیں آئے گا آتے آتے
ضعیفی میں عابد کی…
سکینہ کی جانب سے اے میرے مولا
سدا نامِ اصغر پہ حسرت ہے میری
گُزر جائے اکبر کی یہ عمر ساری
سبیلوں سے پانی پلاتے پلاتے
ضعیفی میں عابد کی…
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.