Sakina ki sada thi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Shareef Hussain
سکینہ کی صدا تھی جلد آؤ اے میرے عمو
مجھے وہ چاند سی صورت دکھاؤ اے میرے عمو
بہے خون آپکا جس پر وہ پانی کیا کرونگی میں
یونہی پیاسی رہونگی میں
چلے آؤ کہ اب پانی نہ لاؤ اے میرے عمو
سکینہ کی صدا تھی۔۔۔
یہ وعدہ ہے کہ جب تک ہے رگوں میں خوں کی تغیانی
نہ مانگوں گی کبھی پانی
نہ روٹھو اب تو مجھ سے مان جاؤ اے میرے عمو
سکینہ کی صدا تھی۔۔۔
نہیں تو ہم تو یہ ظالم مجھے آکر ڈراتے ہیں
طمانچے بھی لگاتے ہیں
طمانچوں سے مجھے آکر بچاؤ اے میرے عمو
سکینہ کی صدا تھی۔۔۔
بتاؤں کیا ستمگر نے مجھے کتنا ستایا ہے
میرا دامن جلایا ہے
تڑپتی ہوں کلیجے سے لگاؤ اے میرے عمو
سکینہ کی صدا تھی۔۔۔
ہوی ہے روتے روتے سرخ آنکھیں دیکھلو آکر
ملا ہے خاک کا بستر
مجھے تم آکے سینے پر سلا لو اے میرے عمو
سکینہ کی صدا تھی۔۔۔
نہ حضرت عباس واپس نہر سے فقری
یہ کہتی رہ گئی بچی
کہاں ہو جلد آؤ جلد آؤ اے میرے عمو
سکینہ کی صدا تھی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.