Sakina kho gayi hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Raza Abbas Zaidi
چلتے چلتے راہ میں جب رک گیا سرور کا سر
شام کے اک موڑ پر
پوچھا زینب نے سبب تو آی یہ سر سے صدا
اے بہن ڈھونڈوں زرا
راہ میں گر گیء ہے سکینہ کہیں
اس لیئے میرا سر آگے بڑھتا نہیں
دیکھے جب بھای کے اشک بہتے ہوے
ڈھونڈنے نکلی زینب یہ کہتے ہوے
زخمی کانوں والی ہے بابا بابا کہتے ہیں
کیا تم نے دیکھی ہے سکینہ کھو گیء ہے
شام غریباں میں پہلے طمانچے کا تھا ایسا اثر
ظالم کے انگوٹھی کا ہے نشاں آج بھی رخسار پر
ننھے ہاتھوں سے چہرہ چھپاتی ہے وہ
اپنے عمو کو رو کر بلاتی ہے وہ
پوچھو تو بتلاتی ہے کتنے دن کی پیاسی ہے
کیا تم نے دیکھی ہے۔۔۔
سکینہ کھو گیء ہے۔۔۔
پھر شمر بالوں سے کھینچے نہ وہ اس لےء گھبراتی ہے
جب اسکے سر پہ کوئی ہاتھ رکھتا ہے تو ڈر جاتی ہے
باپ کی لاش پر ایسے مارا اسے
اس کے کچھ بال ہے اب بھی ٹوٹے ہوے
شمر سے وہ چھپتی ہے جانے کتنا ڈرتی ہے
کیا تم نے دیکھی ہے۔۔۔
سکینہ کھو گیء ہے۔۔۔
قیدی بناتے ہوے جس رسن سے ہمیں باندھا گیا
جب اس رسن میں ہی جکڑا گیا کھینچ کر اس کا گلا
اس کے چہرے کی رنگت بدلتی رہی
ساتھ میرے وہ پنجوں پہ چلتی رہی
چھوٹی سے اک بچی ہے جس کی گردن زخمی ہے
کیا تم نے دیکھی ہے۔۔۔
سکینہ کھو گیء ہے۔۔۔
اے شام والوں اسے راہ میں تم اگر دیکھو کہیں
اس کو دعاؤں کے بدلے میں صدقہ کبھی دینا نہیں
راستے کا یہ منظر وہ بھولی نہیں
صدقہ کر کے کھجورے جو پھینکی گیء
چھوٹی سید زادی ہے اس غربت پہ روتی ہے
کیا تم نے دیکھی ہے۔۔۔
سکینہ کھو گیء ہے۔۔۔
ہے چار سالہ مگر اک ضعیفہ سی اب دکھتی ہے وہ
بالوں میں اسکے سفیدی ہے خم ہے کمر ایسی ہے وہ
چلنا مشکل ہے جانے کہاں ہوگی وہ
اک یہ بھی اسکی نشانی سنو
گر گر کر وہ اٹھتی ہے زہرا جیسی لگتی ہے
کیا تم نے دیکھی ہے۔۔۔
سکینہ کھو گیء ہے۔۔۔
ناقہ سے گر گیء تھی سکینہ جہاں
ڈھونڈتے ڈھونڈتے پہنچی زینب وہاں
ایک زخمی ضعیفہ کے آغوش میں
جب سکینہ کو دیکھا تو کی یہ فغاں
تیرا احساں نہ بھول پاؤں گی میں
اپنی ماں سے شفاعت کراؤں گی میں
کیا تم نے دیکھی ہے۔۔۔
سکینہ کھو گیء ہے۔۔۔
چہرے سے پردہ ہٹا کر ضعیفہ یہی کہنے لگی
پہچان لے میری زینب مجھے میں وہی ماں ہوں تیری
تھی رضا اور زیشان کیسی گھڑی
بولی زہرا سکینہ بہت تھک چکی
سن سن کر یہ اٹھتی ہے
تو جب بھی یہ کہتی ہے
کیا تم نے دیکھی ہے۔۔۔
سکینہ کھو گیء ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.