Sakina ke ye bain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Dilawar Hasan
سکینہ کے یہ بین تھے رن میں رو کر
چلو کربوبلا سے چلیں بھای اکبر
ہے پر حول صحرا قیامت کا منظر
چلو اب مدینے میں چل کر رہیں گے
نہ گوہر چھنےنگے نہ درے لگیں گے
چچا کو بھی لے آؤ رن سے جگا کر
چلو کربوبلا سے۔۔۔
قیامت کی گرمی ہے اور ریگ صحرا
یہاں نیند کیا تم کو آے گی بھیا
نہ تکیہ ہے کوئی نہ ہے کوئی بستر
چلو کربوبلا سے۔۔۔
ردا سر پہ اہلِ حرم کے نہیں ہے
ستم خیز کربوبلا کی زمیں ہے
کوئی تو مدینے میں دے دےگا چادر
چلو کربوبلا سے۔۔۔
رسن سے ہے جکڑی ہوی میری گردن
زمانہ ہوا دین خالق کا دشمن
میرے بھائی اکبر شبیہ پیمبر
چلو کربوبلا سے۔۔۔
میرے خشک ہونٹوں کو شاداب کر دو
مجھے آکے کوثر سے سیراب کر دو
کہ اب تشنگی بن چکی ہے سمندر
چلو کربوبلا سے۔۔۔
پس شاہ بدلا ہے ایسا زمانہ
نہیں سر چھپانے کو کوئی ٹھکانہ
چھنی سر سے چادر جلایا گیا گھر
چلو کربوبلا سے۔۔۔
ابھی انقلاب اور آےنگے بھیا
ابھی آکے خیمے جلاےنگے اعدا
ہے شام غریباں کا طوفان سر پر
چلو کربوبلا سے۔۔۔
خدارا ترس کھاؤ اہلِ حرم پر
جلانے کو خیمے بڑے ہیں ستمگر
بس اب اس سے پہلے کہ چھن جاے گوہر
چلو کربوبلا سے۔۔۔
حد التجاء کی ہوی ختم عشرت
چلا قافلہ بڑھ گیء غم کی شدت
یہی بین کرتی رہی بنت سرور
چلو کربوبلا سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.