Sakina ka ye noha tha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Baswari Anjuman
سکینہ کا یہ نوحہ تھا میرے بھیا چلے آؤ
بہت ظالم ہے یہ اعدا میرے بھیا چلے آؤ
تمہاری منتظر ہوں جب سے تم رن کو سدھارے ہو
نگاہوں پہ نہ اب رستہ میرے بھیا چلے آؤ
سکینہ کا یہ نوحہ تھا۔۔۔
رداییں چھن چکی ہم لٹ چکے جلنے لگے خیمے
یہ منظر دیکھنے بھیا میرے بھیا چلے آؤ
سکینہ کا یہ نوحہ تھا۔۔۔
تمہارے جیسے کمسن رات کو باہر نہیں جاتے
ہے کتنا رن میں سناٹا میرے بھیا چلے آؤ
سکینہ کا یہ نوحہ تھا۔۔۔
ترس کھا کر تو میرے دشمنوں نے پانی بھیج ہے
پیوں میں کس طرح تنہا میرے بھیا چلے آؤ
سکینہ کا یہ نوحہ تھا۔۔۔
پھپھی کا اب تڑپنا مجھ سے تو دیکھا نہیں جاتا
میرا یہ مان لو کہنا میرے بھیا چلے آؤ
سکینہ کا یہ نوحہ تھا۔۔۔
لیےء جاتے ہیں اعدا قید کر کے شام کی جانب
میں جاؤں گی نہیں تنہا میرے بھیا چلے آؤ
سکینہ کا یہ نوحہ تھا۔۔۔
علی اکبر نے لڑ کے خوں ارمانوں کا کر ڈالا
دکھا دوں اب تمہیں سہرا میرے بھیا چلے آؤ
سکینہ کا یہ نوحہ تھا۔۔۔
اندھیرا چھا رہا ہے آ رہی ہے رات کی کالی
ضروری ہو گیا آنا میرے بھیا چلے آؤ
سکینہ کا یہ نوحہ تھا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.