Sakina ka laasha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mir Hasan Mir
انا للہ و انا للہ راجعون
چلے آؤ عباس دینے کو کاندھا
اٹھاتے ہیں عابد سکینہ کا لاشہ
قیامت ہے زندان میں آج برپا
اٹھاتے ہیں عابد سکینہ کا لاشہ
ہے دستور یہ پردے داروں کے گھر کا
یہ بیٹی کا لاشہ ہے شب میں اٹھے گا
ستاروں سے کہہ دو کہ کردے اندھیرا
اٹھاتے ہیں عابد سکینہ کا لاشہ
چلے آؤ عباس۔۔۔
فلک ہل رہا ہے زمین کانپتی ہے
لبوں پر مسافر کے ناد علی ہے
امامت کے ہاتھوں میں ہوتا ہے لرزا
اٹھاتے ہیں عابد سکینہ کا لاشہ
چلے آؤ عباس۔۔۔
گلے سے لگالے بدن کو اٹھالے
جنازے کو سجاد کیسے سنبھالے
ہے دھیان اس کی ٹوٹی ہوئی پسلیوں کا
اٹھاتے ہیں عابد سکینہ کا لاشہ
چلے آؤ عباس۔۔۔
دعا کر رہی تھی مسلسل قضاء کی
بڑی آرزو تھی اسے کربلا کی
چلی اپنے بابا سے ملنے کو دکھیا
اٹھاتے ہیں عابد سکینہ کا لاشہ
چلے آؤ عباس۔۔۔
وہ کہتی تھی کب گھر کو جائیں گے بھائی
یہ حسرت قضاء بھی مٹانے نہ پائی
مدینے کی جانب ہے دکھیا کا چہرہ
اٹھاتے ہیں عابد سکینہ کا لاشہ
چلے آؤ عباس۔۔۔
اسے کیا خبر تھی کہ ایسے لٹے گی
نہ بیٹا رہے گا نہ بیٹی رہے گی
نکل جائے دم ہی نہ اصغر کی ماں کا
اٹھاتے ہیں عابد سکینہ کا لاشہ
چلے آؤ عباس۔۔۔
وطن میں غریب الوطن وہ علی تھا
ہے پردیس میں یہ علی بے سہارا
اٹھایا تھا حیدر نے زہرا کا لاشہ
اٹھاتے ہیں عابد سکینہ کا لاشہ
چلے آؤ عباس۔۔۔
تکلم یہ میت ہے بے کس بہن کی
کمر جھک رہی ہے غریب الوطن ہے
بہتر جنازوں سے بھاری جنازہ
اٹھاتے ہیں عابد سکینہ کا لاشہ
چلے آؤ عباس۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.