Sakina guzar gayi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ahsan Hussain
بابا کو رونے والی سکینہ گزر گیء ہے
زنداں میں یہ غل ہے ہاں یہ غضب ہوا
ساکت ہے نبض ہاے بچی کو کیا ہوا
کیوں سرد دست پا ہے سکینہ گزر گیء ہے
بابا کو رونے والی۔۔۔
بابا کو یاد کرکے دن رات رونے والی
خاموش کیوں پڑی ہے دکھ درد سہنے والی
ہر بی بی رو رہی ہے سکینہ گزر گیء ہے
بابا کو رونے والی۔۔۔
بابا کے غم میں بچی جی بھر کے رو نہ پائی
ہاں یہ شقی کہ ڈر سے زنداں میں سو نہ پائی
اب کیسی بیکسی ہے سکینہ گزر گیء ہے
بابا کو رونے والی۔۔۔
سینے پہ سونے والی اب خاک پہ پڑی ہے
زندان کا اندھیرا کیا اسکو کھا گیء ہے
عابد تڑپ رہے ہیںسکینہ گزر گیء ہے
بابا کو رونے والی۔۔۔
بابا کا خط کٹا سر جب زندان میں وہ پای
حسرت سے رو کے بولیمشکل ہے اب جدائی
محسوس پھر ہوا ہے سکینہ گزر گیء ہے
بابا کو رونے والی۔۔۔
ہے چار سال بچی اور بالوں میں سفیدی
کانوں سے خوں ہے جاری زخموں میں چور قیدی
زنداں میں مر گیء ہے سکینہ گزر گیء ہے
بابا کو رونے والی۔۔۔
زنداں میں قیامت ہے شور گریہ ماتم
احسان تڑپ تڑپ کے لکھتا ہے اب یہ اعظم
زنداں لرز رہا ہے سکینہ گزر گیء ہے
بابا کو رونے والی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.