Sadqe ho ye madar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Sachay Bhai
میت پہ سکینہ کی یہ ماں کہتی تھی رو کر
صدقے ہو یہ مادر
پردیس میں ماں لُٹ گئی تاراج ہوا گھر
صدقے ہو یہ مادر
مجبور ہے ماں تجھ کو کفن دے نہیں سکتی
کچھ کہہ نہیں سکتی
افسوس کہ چادر بھی نہیں ہے میرے سر پر
صدقے ہو یہ مادر
تکیہ ہے نہ بستر نہ کوئی اور بچھونا
کیسا ہے یہ سونا
بی بی تمہیں اس خاک پہ نیند آ گئی کیونکر
صدقے ہو یہ مادر
اصغر بھی نہیں پاس کہ دل جس سے بہلتا
کچھ بس نہیں چلتا
اب تو ،تو خفا ہو کہ نہ جا اے میری دلبر
صدقے ہو یہ مادر
سینے پہ جواں بیٹے نے جب کھائی تھی برچھی
میں دیکھ رہی تھی
اور ذبح ہوا سامنے میرے علی اصغر
صدقے ہو یہ مادر
میں کس سے کہوں ہے میری مانگ بھی اُجڑی
اور کوکھ بھی اُجڑی
میرا سا کسی کا بھی نہ ہوئے گا مقدر
صدقے ہو یہ مادر
ہم کرب وبلا ہوتے ہوئے جائیں گے بی بی
دُکھ پائیں گے بی بی
کیا کہہ دیں تمہیں پوچھے جو عباسِ دلاور
صدقے ہو یہ مادر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.