Rula rula ke tujhe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Shahid Baltistani
رلا رلا کے تجھے قتل کر دیا بابا
تیری سکینہ کو یہ درد کھا گیا بابا
تمہاری بیٹی کو آتا نہیں کچھ اور نظر
میرے نگاہ میں پھرتا ہے اب یہی منظر
تمہاری زلفوں میں ظالم کا ہاتھ تھا بابا
رلا رلا کے تجھے۔۔۔
میں کس طرح سے بتاؤں وہ وقت کیسا تھا
ستم یہ باپ پہ بیٹی پہ ایک جیسا تھا
تیری طرح سے طمانچہ مجھے لگا بابا
رلا رلا کے تجھے۔۔۔
جسے پہن کے کہا تھا یہ آپ نے مجھ سے
سکینہ یہ میری ماں نے سیا تھا میرے لیےء
تیرے بدن پہ وہ کرتہ نہیں ملا بابا
رلا رلا کے تجھے۔۔۔
اکیلی میں نہیں دادی بھی ساتھ ہے میرے
یہ زخم تیری محبّت میں ہاتھ ہے میرے
میں روکتی رہی خنجر نہیں رکا بابا
رلا رلا کے تجھے۔۔۔
جگہ نشیب میں دیدو میری یتیمی کو
چھپا لو دیر میں ان پتھروں کے بیٹی کو
سکینہ بھول گیء گھر کا راستہ بابا
رلا رلا کے تجھے۔۔۔
میری غریبی پہ کرتا نہیں ہے کوئی نظر
تمہیں تو مارا ہے بابا رلا رلا کے مگر
مجھے تو رونے پہ بھی ملتی ہے سزا بابا
رلا رلا کے تجھے۔۔۔
ہے قتل گاہ سکینہ کی شام تک کا سفر
تمہیں لگے گا چلایا ہے شمر نے خنجر
گلے پہ دیکھو نشان رسن زرا بابا
رلا رلا کے تجھے۔۔۔
کمر جھکی ہوی آنکھوں میں کم بسارت تھی
جواں کے لاش پہ جیسی تمہاری حالت تھی
تمہارے لاشے پہ وہ میرا حال تھا بابا
رلا رلا کے تجھے۔۔۔
وہ قبر میں تو تکلم ہے اک زمانے سے
مگر صداییں یہ آتی ہے قید خانے سے
میرا رسن میں گلا ہے بندھا ہوا بابا
رلا رلا کے تجھے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.