Royi bahot yateem
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Abbas Ali Arfi
سنسان بن وہ رات وہ اٹھتا ہوا دھواں
نکلی پدر کو ڈھونڈنے ننھی سی ایک جاں
کہتی تھی بابا جان بتا دو کہ ہو کہاں
اک لاش بول اٹھی میری بیٹی میں ہوں یہاں
لیکر اسی صدا کا سہارے پہنچ گیء
روتی ہوی نشیب میں دکھیا پہنچ گیء
بے سر جب اپنے باپ کو دیکھا نشیب میں
روی بہت یتیم سکینہ نشیب میں
مقتل میں لاش باپ کی جب سر کٹی ملی
تھی عمر چار سال کی بچی تڑپ گیء
بیٹی جب اپنے باپ کو پہچان نہ سکی
آواز یا عباس کی سکینہ نے رو کے دی
لاشہ غریب باپ کا بولا نشیب میں
روی بہت یتیم سکینہ۔۔۔
بے سر جب اپنے باپ کو۔۔۔
لکھا ہے راویوں نے وہ منظر بڑا عجیب
جنگل وہ کلی رات وہ غربت وہ غم نصیب
آواز سن کے باپ کی پہنچی ہے جب قریب
حالت پدر کی دیکھ کے روی بہت غریب
بیٹی کے ساتھ باپ بھی رویا نشیب میں
روی بہت یتیم سکینہ۔۔۔
بے سر جب اپنے باپ کو۔۔۔
آگے بڑی حسین کی مظلوم غمزدہ
تیروں سے جسم باپ کا دیکھا بھرا ہوا
گھبرا کے تیر جسم سے کرنے لگی جدا
کمسن تھی کوئی تیر نہ اس سے نکل سکا
پایا نہ جب حسین کا سینہ نشیب میں
روی بہت یتیم سکینہ۔۔۔
بے سر جب اپنے باپ کو۔۔۔
خالی نہ پای جسم پہ تیروں سے کوئی جا
کرنے لگی طواف وہ بابا کی لاش کا
مایوس ہو کے پایینتی بیٹھی وہ غمزدہ
رخسار اپنے باپ کے تلوؤں پہ رکھ دیا
لے کر پدر کے پاؤں کا بوسہ نشیب میں
روی بہت یتیم سکینہ۔۔۔
بے سر جب اپنے باپ کو۔۔۔
اپنے پدر کی لاش پہ لے لے کے سسکیاں
وہ اپنے درد باپ سے کرنے لگی بیاں
رخ پر بنی تھی صاف جو ظالم کی انگلیاں
بچی نے جب دکھاے طمانچوں کے وہ نشاں
زخمی بدن حسین کا تڑپا نشیب میں
روی بہت یتیم سکینہ۔۔۔
بے سر جب اپنے باپ کو۔۔۔
پھر یہ کہنے لگی رو رو کے یتیمہ بابا
میرے بالوں کو ستمگر نے جو پکڑا بابا
مارا ظالم نے مجھے ایسا طمانچہ بابا
چھا گیا میری نگاہوں میں اندھیرا بابا
کہتی تھی میں یتیم ہوں مجھ پر نہ وار کر
کی منتیں بہت کی زرا انتظار کر
میں دے رہی تھی شمر کو بوندیں اتار کر
چھینے ہیں بے رحم نے مگر مجھکو مار کر
یہ درد جب پدر کو سنایا نشیب میں
روی بہت یتیم سکینہ۔۔۔
بے سر جب اپنے باپ کو۔۔۔
وائز لکھے گا کون یتیمہ کی بیکسی
لاش شہ زمن سے وہ جس دم جدا ہوی
لگتا تھا اب جیےء گی نہ بچی حسین کی
جانے لگی نشیب سے جب شہ کی لاڈلی
بابا کو اپنے چھوڑ کے تنہا نشیب میں
روی بہت یتیم سکینہ۔۔۔
بے سر جب اپنے باپ کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.