Roke zindan mein ye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Alamdar Razvi
روکے زندان میں بولی بانو
میری بچی کو نہ تنہا چھوڑو
ساتھ ماں کو بھی لحد میں گاڑو
میری بچی کو نہ تنہا چھوڑو
ڈر کے روے گی جو نازوں کی پلی
تھام لے گی یہ نصیبوں کی جلی
خوف اندھیرے میں نہ ہوے اسکو
میری بچی کو نہ۔۔۔
چپ ہے وہ بولنے والی ہے ہے
میرا پہلو ہوا خالی ہے ہے
ہاتھ می جودھ رہی ہوں لوگوں
میری بچی کو نہ۔۔۔
کس طرح لوگوں میں کفنانے دوں
کس طرح گاڑنے لے جانے دوں
ماں ہوں میں اسکو نہ مجھ سے چھینو
میری بچی کو نہ۔۔۔
ٹہرو کرتہ تو بدل لوں اس کا
پونچھ لوں کانوں میں ہے خون جمع
کچھ خفا ہے تو منا لینے دو
میری بچی کو نہ۔۔۔
کھول تو لوں میں گلے سے رسی
دم کے گھٹنے سے نہ ہو بے ہوشی
بی بی شاید کے ابھی زندہ ہو
میری بچی کو نہ۔۔۔
گود سے ماں کی چھڑاؤ نہ اسے
تنگ مرقد میں سلاؤ نہ اسے
چپ رہو یونہی پڑے رہنے دو
میری بچی کو نہ۔۔۔
چونک جاے نہ وہ سوتی سوتی
چپ ہوی ہے ابھی روتی روتی
باپ کے سینے پہ سونے کی ہے جو
میری بچی کو نہ۔۔۔
باپ کے ذکر ابھی ہوتے تھے
ابھی کرتی تھی وہ باتیں مجھ سے
نیند شاید کے لگی ہے اسکو
میری بچی کو نہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.