Ro ke kehti thi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ameer Hasan Aamir
روکے کہتی تھی سکینہ میرے بابا سے ملا دے
یا الہی میری بگڑی ہوی تقدیر بنا دے
میرے بابا سے ملا دے
ہاے یعقوب سے یوسف کو ملانے والے
کشتیء نوح کو طوفاں سے بچانے والے
دریائے نیل میں بھی راہ بنانے والے
شب معراج پیمبر کو بلانے والے
یا الہی میری بگڑی ہوی تقدیر بنا دے
میرے بابا سے ملا دے۔۔۔
روکے کہتی تھی سکینہ۔۔۔
جو ہوے ظلم و ستم رخ پہ میرے طاری ہے
میرے رخسار سے تازہ یہ لہو جاری ہے
شمر کا ہم پہ ستم کرنے کی تیاری ہے
شمر کہتا ہے کہ سجاد کی اب باری ہے
یا الہی میری بگڑی ہوی تقدیر بنا دے
میرے بابا سے ملا دے۔۔۔
روکے کہتی تھی سکینہ۔۔۔
پیاس کے درد سے یہ قلب و جگر پھٹتا ہے
دل سے اب بالی سکینہ کے دھواں اٹھتا ہے
بے خطا ہم پہ لعیں آ کے ستم کرتا ہے
ہم جو روتے ہے تو رونے پہ لعیں ہنستا ہے
یا الہی میری بگڑی ہوی تقدیر بنا دے
میرے بابا سے ملا دے۔۔۔
روکے کہتی تھی سکینہ۔۔۔
بے خطا ہاے لعینوں نے ستم ہم پہ کیےء
ہاے یہ کیسا ستم اک رسن بارہ گلے
ظلم اک اور ہوا سر سے ردا چھین لیےء
اور ہنستے ہیں تماشائی میری غربت پہ
یا الہی میری بگڑی ہوی تقدیر بنا دے
میرے بابا سے ملا دے۔۔۔
روکے کہتی تھی سکینہ۔۔۔
تھی اسی شہر کی اک روز کبھی شہزادی
آج تقدیر سے زنداں میں بنی ہوں قیدی
جیسی پنجرے میں کوئی قید ہوا ہو پنچی
ویسے زندان میں ہاں قید ہوی ہوں میں بھی
یا الہی میری بگڑی ہوی تقدیر بنا دے
میرے بابا سے ملا دے۔۔۔
روکے کہتی تھی سکینہ۔۔۔
ہے عجب حال میرا ظلم کو احساس نہیں
سب پراے ہیں یہاں اپنا کوئی پاس نہیں
قید سے ہوکے رہا جاؤں گی اب آس نہیں
جس پہ تھا سب کو بھروسہ وہی عباس نہیں
یا الہی میری بگڑی ہوی تقدیر بنا دے
میرے بابا سے ملا دے۔۔۔
روکے کہتی تھی سکینہ۔۔۔
گر میں بابا نہ چچا بھای سے مل پاؤں گی
جو ہوے مجھ پہ ستم کس سے میں بتلاؤں گی
اپنے بابا کی میں فرقت میں ہی مر جاؤں گی
خالی جھولے سے ہی دل کیسے میں بہلاؤں گی
یا الہی میری بگڑی ہوی تقدیر بنا دے
میرے بابا سے ملا دے۔۔۔
روکے کہتی تھی سکینہ۔۔۔
ہاے ہمشکل پیمبر میرا اکبر نہ رہا
ہسلیوں والا میرا ننھا سا اصغر نہ رہا
ہاے وہ بھای میرا قاسم مضطر نہ رہا
کوئی امداد کو اب مونس و یاور نہ رہا
یا الہی میری بگڑی ہوی تقدیر بنا دے
میرے بابا سے ملا دے۔۔۔
روکے کہتی تھی سکینہ۔۔۔
ہاے عالم جو سکینہ یہ دعا کرتی تھی
آسماں روتا تھا زنداں کی زمیں ہلتی تھی
اپنے بابا کی جدائی میں وہ جاں کھوتی تھی
کر کے عامر یہ دعا بچی بہت روتی تھی
یا الہی میری بگڑی ہوی تقدیر بنا دے
میرے بابا سے ملا دے۔۔۔
روکے کہتی تھی سکینہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.