Rehaai mil gayi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Anj. Masoomeen
رہائی مل گیء رہائی مل گیء
سکینہ جاگ اٹھو جاگ اٹھو
افسوس بعد مرگ کے راحت تمہیں ملی
سجاد کے پیروں کی بھی بیڑی نکل گیء
بی بی اٹھو اب اپنی ردا ہم کو مل گیء
رہائی مل گیء۔۔۔
کانوں کا درد اور وہ کرتہ جلا ہوا
رسی گلے میں بی بی کے اور دم رکا ہوا
چھوٹے سے سن میں بی بی کیا کیا نہ سہہ گیء
رہائی مل گیء۔۔۔
بابا کے لئے روتی تو ملتی تھی گھڑیاں
زخمی تھے کان شمر نے چھینی جو بالیاں
راحت تجھے مل جاے گی اب گھر چلو بی بی
رہائی مل گیء۔۔۔
وہ دیکھ کر پرندوں کو گھر جانے کا ارمان
کہتی تھی رو کے جاےنگے کب گھر پھپھی اماں
چلنے کی اب وطن کو کیوں ضد نہیں کرتی
رہائی مل گیء۔۔۔
ارمان تھا تم کو کتنا گھر جانے کا بی بی
ظالم کے ڈر سے تم نہ راتوں کو سوتی تھی
تاریک قید کھانے میں نیند آ گیء کیسی
رہائی مل گیء۔۔۔
چل کر بتانا بابا کو تم ساری داستاں
کیسے ہوے مصائب تم پر سر زنداں
غربت میں تم جو باپ سے اپنے جدا ہوی
رہائی مل گیء۔۔۔
صغریٰ ہے منتظر کے کا آےنگے گھر ہم
سن کر میرے مصائب نکلے گا اس کا دم
کیا کہکے میں سمجھاؤں کہ تم نہیں رہی
رہائی مل گیء۔۔۔
ننہی سی وہ چادر تیری اصغر کے شلوکے
کانوں کی بالیاں تیری اور جھولے ٹکڑے
یادیں میرے بچوں کی دامن میں ہے بندھی
رہائی مل گیء۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.