Qaidi hoo mai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ali Shanawar, Ali Jee
قیدی ہوں میں بابا جاں
اب شاہزادی کہاں
نہ اپنا وہ گھر ہے نہ اپنا مدینہ
وہ باہیں چچا کی تمہارا وہ سینہ
بولو خدارا تم ہو کہاں میں کہاں
قیدی ہوں میں۔۔۔
جس دن سے تم سے جدا ہو گیء ہوں
دیکھو تو بابا میں کیا ہو گیء ہوں
اجڑا مکان ہے رہتی ہوں اب میں جہاں
قیدی ہوں میں۔۔۔
کہتی نہ تھی دیکھو نہ جاؤ بابا
ترس کھاؤ مجھ پر ترس کھاؤ بابا
تم کیا گےء ہو مجھ پر گرا آسماں
قیدی ہوں میں۔۔۔
جیسے ہی نیزے پہ تم آے بابا
میں نے طمانچے بہت کھاے بابا
رخسار پر ہے ابھی تک ستم کے نشاں
قیدی ہوں میں۔۔۔
مانگا کنیزی میں بابا کسی نے
پھینک میری سمت صدقہ کسی نے
پیدل چلی ہوں کانٹوں کے میں درمیاں
قیدی ہوں میں۔۔۔
ملنے کو ہم سے چلے آؤ بابا
اک بار چہرہ دکھا جاؤ بابا
اے پیارے بابا پھر ہم کہاں تم کہاں
قیدی ہوں میں۔۔۔
چلو شام چلتے ہیں ریحان و سرور
وہاں دیکھنا کیا ہے چہلم کا منظر
بی بی سکینہ کرتی ہے اب تک فغاں
قیدی ہوں میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.