Qaide tanhaai may
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Sangat Imam Hasan Askari
قیدِ تنہائ میں دم گھٹنے لگا ہے میرا
آکے سینے سے لگاو بابا
میں اندھیرے میں اکیلی ہی نہ مر جاوں کہیں
مجھ کو مرنے سے بچاو بابا
میں تیری یاد میں دن رات یوں تڑثتی ہوں
جیسے پنجرے میں کوئ گھایل پڑا ہو پنچھی
موت کا خوف ہے سناٹا ہے ویرانی ہے
میری امداد کو آو بابا
قیدِ تنہائ میں۔۔۔
مجھ کو عادت ہے تیرے سینے ثے سر رکھنے کی
چین کی نیند بھلا کیسے زمیں پر آۓ
قید خانے میں تو پڑتی ہے بلا کی گرمی
اپنی گودی میں سُلالو بابا
قیدِ تنہائ میں۔۔۔
میرے دادا نے رہا کتنے کیۓ تھے قیدی
اُس کی ثوتی ہوں مگر قید میں مجبور ہوں میں
نام لےکر تیرا رونے نہیں دیتا ظالم
اب میری قید چھڑاو بابا
قیدِ تنہائ میں۔۔۔
پھوپھیوں کے بھی بندھے ہاتھ پسِ گردن ہیں
وہ بھلا کیسے میری آنکھوں سے آنسو پونچھیں
بے سہارا ہوں یتیمی کا کڑا موسم ہے
اپنی صورت تو دکھاو بابا
قیدِ تنہائ میں۔۔۔
یاد بےشیر کی آتی ہے مجھے شام و سحر
اُس کا جلتا ہوا جھولا بھی نزر آتا ہے
مجھے مل جاو میرے مرنے سے پھلے آ کر
ساتھ اکبر کو بھی لاو بابا
قیدِ تنہائ میں۔۔۔
نوکے نیزہ پہ جو کرتے تھے تلاوت مولا
جانے کیا سوچ کے اختر یہ سکینہ نے کہا
شام کے لوگ ہیں بہرے یہ سمجھ سکتے نہیں
اِن کو قرآں نہ سناو بابا
قیدِ تنہائ میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.