Qaid may hoo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Afzal Mirza
زندان ستم سے اہلِ عزا
آتی ہے کسی بی بی کی صدا
سب رہا ہوے میں قید میں ہوں
میں قید میں ہوں
ہمراہ میرے کوئی نہ رہا
میں آج بھی ہوں تنہا تنہا
سب رہا ہوے میں قید میں ہوں
میں قید میں ہوں
ماییں پھوپھیاں بھای بہنیں
عباس چچا بابا سرور
میں سب کی چہیتی تھی گھر میں
سب جان چھڑکتے تھے مجھ پر
یہ کیسی چلی غربت کی ہوا
یثرب بھی چھٹا کنبہ بھی چھٹا
سب رہا ہوے میں قید میں ہوں
میں قید میں ہوں
زندان ستم سے۔۔۔
زنداں سے میری تنہائی پر
سب کرتے ہوے فریاد گےء
تربت سے میری رخصت ہو کر
خوں روتے ہوے سجاد گےء
ہمراہ میرے کوئی نہ رہا
میں آج بھی ہوں تنہا تنہا
سب رہا ہوے میں قید میں ہوں
میں قید میں ہوں
زندان ستم سے۔۔۔
اس قید میں ہوں دن رات جہاں
وحشت کا بسیرا رہتا ہے
سورج تو نکلتا ہے لیکن
اس گھر میں اندھیرا رہتا ہے
اے کاش کوئی زایر میرا
اس دیپ جلادے آ کے زرا
سب رہا ہوے میں قید میں ہوں
میں قید میں ہوں
زندان ستم سے۔۔۔
نظروں میں پھرا کرتا ہے میری
ہر ایک کی چاہت کا منظر
رہتی تھی چچا کی گودی میں
سوتی تھی پدر کے سینے پر
گھر میرا بنا زندان بلا
اور خاک بنی بستر میرا
سب رہا ہوے میں قید میں ہوں
میں قید میں ہوں
زندان ستم سے۔۔۔
ہر سمت پرندوں سے اکثر
کہتی تھی سکینہ رو رو کر
مجھ دکھیا پر احسان کرو
گر کربوبلا میں رستے میں پڑے
اس شیر ترای پر ہوگا
اس شیر سے اتنا کہہ دینا
سب رہا ہوے میں قید میں ہوں
میں قید میں ہوں
زندان ستم سے۔۔۔
ہاتھوں کو اٹھا کے سوے نجف
دادا سے دعائیں مانگتے ہیں
سب میرا وسیلہ دے دے کر
بابا سے دعائیں مانگتے ہیں
پر میرا نصیبا ہے کیسا
چودہ صدیوں سے أہل عزا
سب رہا ہوے میں قید میں ہوں
میں قید میں ہوں
زندان ستم سے۔۔۔
ہر وقت اندھیرے بستے ہیں
ہر آن مجھے ڈر لگتا ہے
میں ڈھونڈتی ہوں جب دروازہ
دیواروں سے سر لگتا ہے
زنداں میں رہوں کیسے تنہا
کل چار برس ہے سن میرا
سب رہا ہوے میں قید میں ہوں
میں قید میں ہوں
زندان ستم سے۔۔۔
نانا کا مدینہ چھوٹ گیا
کچھ ایسا لگا قسمت کو گہن
جب گھومنے پھرنے کے دن تھے
اس وقت بندھی ہاتھوں میں رسن
میں بیکس کمسن معصومہ
کچھ بھی تو نہیں ہے میری خطا
سب رہا ہوے میں قید میں ہوں
میں قید میں ہوں
زندان ستم سے۔۔۔
شبیر کے ماتم داروں کو
یہ درد و الم تڑپاتے ہیں
تحریرِ سکینہ پڑھ پڑھ ک
زواروں کے دل پھٹ جاتے ہیں
اشکوں سے بلال کربوبلا
زنداں کی فصیلوں پر ہے لکھا
سب رہا ہوے میں قید میں ہوں
میں قید میں ہوں
زندان ستم سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.