Sheh Dekh Kay Rotay Rahay Abbas Kay Tukray
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Syed Muhammad Shah
شہہ دیکھ کے روتے رہے عبّاس کے ٹکڑے
قاسم سے زیاده ہوئے عبّاس کے ٹکڑے
بھولا نہیں جو ماں نے سبق اس کو دیا تھا
مقتل میں جو مظلوم کو آتے ہوئے دیکھا
تعظیم کو اٹھنے لگے عباس کے ٹکڑے
بازو تھے کہیں جسمِ علمدار کہیں تھا
ساحل پہ تھا بکھرا ہوا سقائے سکینہ
ٹکڑے ہوا دل دیکھ کے عباس کے ٹکڑے
اس شیر پہ نازاں تھی بہت شاہ کی دختر
ہنس ہنس کے صدا دیتا تھا یہ شام کا لشکر
زینب سے کہو دیکھ لے عباس کے ٹکڑے
جو ہاتھ اٹھا پائے نہ خود پہلو سے حیدر
کیسی ہے محبت کے اُسی ہاتھ سے آکر
زہرا نے چنے خاک سے عباس کے ٹکڑے
غازی سے عداوت تھی مسلمانوں کو کیسی
میت کو اذیت تو نہیں دیتے ہیں پھر بھی
نیزوں پہ اٹھائے گئے عباس کے ٹکڑے
عباس کے جیسی تو وفا کون کرے گا
ماں کہتی تھی اس بات کا افسوس رہے گا
مولا کے نہ کام آ سکے عباس کے ٹکڑے
لے آئے علم خیموں میں دریا سے اٹھا کے
ہمت تھی کہاں کتنے جنازوں کو اٹھاتے
شبیر نہیں لا سکے عباس کے ٹکڑے
اے میر تکلم کسی بیمار نے آکر
سادات کے ارمانوں کو چادر میں اٹھاکر
تربت کے حوالے کیئے عباس کے ٹکڑے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.