Qaid khane may ye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Dilawar Hasan
قید خانے میں یہ کہتی تھی سکینہ بھای
ظلم اعدا نے کیا ہم پہ یہ کیسا بھای
قید خانے میں یہ۔۔۔
چھوڑ کر ہم کو مدینے جو چلے جاؤ گے
گھٹ کے رہ جاے گی ہر ایک تمنا بھای
قید خانے میں یہ۔۔۔
موت آجائے اگر شام کے زنداں میں ہمیں
دفن کرنا انہیں کپڑوں میں جنازہ بھای
قید خانے میں یہ۔۔۔
اب جگانا نہیں ہم جاتے ہیں سونے کے لئے
موت نے آ کے بچھایا ہے بچھونا بھای
قید خانے میں یہ۔۔۔
میں یہاں موت کی آغوش میں سو جاؤں گی
سب مدینے میں میرا دیکھیں گے رستہ بھای
قید خانے میں یہ۔۔۔
جب سے چھوڑا ہے مدینے کا بھرا گھر ہم نے
خاک میں مل گیء ہر ایک تمنا بھای
قید خانے میں یہ۔۔۔
خیریت میری مدینے کے جو بچے پوچھے
مجھ پہ کیا گزری انہیں کچھ نہ بتانا بھای
قید خانے میں یہ۔۔۔
جب مدینے سے پلٹ کر کبھی شام آنا ہو
ساتھ باجی کو میری قبر پہ لانا بھای
قید خانے میں یہ۔۔۔
تم کو پانی کے لئے بھیج کے شرمندہ تھی
کربلا جا کے چچا جان سے کہنا بھای
قید خانے میں یہ۔۔۔
کہکے عشرت یہ سکینہ نے کیا سب کو سلام
ہم کو لینے کے لئے آ گےء بابا بھای
قید خانے میں یہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.