Shaban Ka Mahina
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Ahmed Raza Nasiri
ایمان کا عرفان یہ عرفان معظم
یعنی شعور دین ہے شعبان معظم
ہر سال کئی آدمی جاتے ہیں کربلا
ہر سال کئی بنتے ہیں انسان معظم
شعبان کا مہینہ ، شعبان کا مہینہ
ایمان کا مہینہ، شعبان کا مہینہ
لبیک یا حسین کے اعلان کا مہینہ
ہر ماہ کے لیے ہے یہ ماہ سرفرازی
شبیر اور زینب، آئے ہیں اس میں غازی
قرآن پر ہے یعنی قرآن کا مہینہ
اب مصطفی کہیں گے مجھ سے حسین ہے یہ
اور میں حسین سے ہوں اعلان میرا سنیے
ہے دست سیدہ کے پالان کا مہینہ
اکبر کے نور کی یہ تنزیل کا مہینہ
ہے نور مصطفی کی تمثیل کا مہینہ
یعنی ہر ایک جوان کی پہچان کا مہینہ
اس ماہ سب حسینی جنت میں جا رہے ہیں
سب کربلا کے زائر نعرے لگا رہے ہیں
یہ ہے یزیدیت کے نقصان کا مہینہ
سارے منافقوں کی ہوگی زبان بندی
سب کاذبوں کی ہوگی اب تو بیان بندی
یہ ہے صحیح صحابی سلمان کا مہینہ
جشن حسینیت ہے ہر سرخرو وطن میں
شام و عراق میں اور لبنان میں یمن میں
صہیونیت پہ بھاری ایران کا مہینہ
دعوے دلیل سارے ردی میں ڈالنے ہیں
بس العجل میں یاسر لمحے گزارنے ہیں
ہے بارہویں خدائی برہان کا مہینہ
شعبان
شعبان
شعبان
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.