Humne aqeedato ka saleeqa bhula diya
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Ali Deep Rizvi
ہم نے عقیدتوں کا سلیقہ بھلا دیا
فرش عزا کو کھیل تماشہ بنا دیا
ہم نے عقیدتوں کا سلیقہ بھلا دیا
منبر پہ کھیل ہوتا ہے ذکر حسین سے
کچھ واعظوں نے ہم کو تو رسوا کرا دیا
اپنا لیے ہیں سارے طریقے یزید کے
درس حسینیت کو تو ہم نے بھلا دیا
مقصد غم حسین منانا تھا مومنو
اس غم کو آج ہم نے دکھاوا بنا دیا
ناموں کے ساتھ ساتھ لقب ہیں بہت بڑے
کردار کچھ نہیں ہے یہ سب کو دکھا دیا
شہرت کی ہوس نام کے طالب ہیں یہ سب لوگ
غم سیدہ کے لال کا دل سے بھلا دیا
آنکھوں میں احترام نہ تعظیم نہ ادب
ہر بے ادب کو شاعر اعظم بنا دیا
ملتا ہے اشتہار میں پیسوں کے عوض نام
ہم نے ضمیر اس طرح اپنا گوا دیا
میلاد و منقبت میں غنا کا گمان ہو
ماحول پڑھنے والوں نے کیسا بنا دیا
مسجد خدا کا گھر ہے نہیں ذاتی جائیداد
لیکن اجارہ داری کا مرکز بنا دیا
ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں ہیں مگن
آنکھوں سے ہم نے شرم کا پردہ گرا دیا
غیبت منافقت کو ہے اپنا لیا مگر
مومن کا طرز زندگی دل سے بھلا دیا
سوچو امام وقت کو کیا دو گے تم جواب
اے واعظو جو پوچھیں گے پیغام کیا دیا
پوچھے گی آنے والی ہر اک نسل یہ سوال
ہم نے غم حسین کا حق کیا ادا کیا
آنسو کا ایک قطرہ ہے پرسہ حسین کا
ہم نے تو علی دیپ یہ سب کو بتا دیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.