Hum ali ke deewane har adaa ghadeeri hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Akhtar Hussain
ہم علی کے دیوانے ہر ادا غدیری ہے
ابتدا غدیری ہے، انتہا غدیری ہے
انبیا اماموں کا سلسلہ غدیری ہے
پڑھ لو آیہ بلغ خود خدا غدیری ہے
آج بھاگنے والے راستہ نہ پائیں گے
راستہ نہ پائیں گے آج بھاگنے والے
آج بھاگنے والے راستہ نہ پائیں گے
میمنہ غدیری ہے، میسرہ غدیری ہے
نام لے کے حیدر کا ہم یہ جان لیتے
ہم یہ جان لیتے ہیں نام لے کے حیدر کا
کون ہے سقیفائی، کون سا غدیری ہے
اس کو کیا ڈرائے گی مشکلیں زمانے کی
مشکلیں زمانے کی اس کو کیا ڈرائے گی
اس کو کیا ڈرائے گی مشکلیں زمانے کی
کربلائی دل جس کا، حوصلہ غدیری ہے
خود ہی اس کے قدموں میں بڑھ کے آئے گی جنت
بڑھ کے جس کو حیدر نے، کہہ دیا غدیری ہے
کفر اور باطل کی بس سقیفہ منزل ہے
بس سقیفہ منزل ہے کفر اور باطل کی
کفر اور باطل کی بس سقیفہ منزل ہے
حق پسند لوگوں کا، راستہ غدیری ہے
دیکھ کر مجھے اختر، دی صدا یہ رضواں نے
دی صدا یہ رضواں نے، دیکھ کر مجھے اختر
دیکھ کر مجھے اختر، دی صدا یہ رضواں نے
خلد میں چلے آؤ، راستہ غدیری ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.