Sab ke bas ki baat nahi
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Safdar
ذکر علی کا بار اٹھانا
سب کے بس کی بات نہیں
سینوں میں یہ نور بسانا
سب کے بس کی بات نہیں
اللہ محمد اور علی نے جب چاہا یہ کام کیا
مغرب سے سورج پلٹانا سب کے بس کی بات نہیں
سینوں میں یہ نور بسانا سب کے بس کی بات نہیں
کون بجز اللہ علی ہے ایسا شجاع و شریف و کریم
دشمن کو مرنے سے بچانا سب کے بس کی بات نہیں
سینوں میں یہ نور بسانا سب کے بس کی بات نہیں
امن کی حالت میں تو شاید نیند پہ بس چل جائے
مگر
موت کے بستر پر سوجانا سب کے بس کی بات نہیں
سینوں میں یہ نور بسانا سب کے بس کی بات نہیں
اہلبیت کا دعوی ہے اور ان ہی پہ سجتا جچتا ہے
قبر سے جنت تک لے جانا سب کے بس کی بات نہیں
سینوں میں یہ نور بسانا سب کے بس کی بات نہیں
حکم خدا سے اٹھ جا کہہ کر مردے جلاتے تھے عیسی
ٹھوکر سے مردوں کو جلانا سب کے بس کی بات نہیں
سینوں میں یہ نور بسانا سب کے بس کی بات نہیں
غیر رجل اور بے غیرت بھی اس کے لیے بننا پڑتا ہے
رن سے علم لے کر بھاگ آنا سب کے بس کی بات نہیں
سینوں میں یہ نور بسانا سب کے بس کی بات نہیں
قتل مرحب فتح خیبر اور پھر در کو بنا لینا پل
کام ہے یہ خالص مردانہ سب کے بس کی بات نہیں
سینوں میں یہ نور بسانا سب کے بس کی بات نہیں
مرضی داور اور جناں کے مالک ہی منگوا سکتے ہیں
جنت سے جوڑے منگوانا سب کے بس کی بات نہیں
سینوں میں یہ نور بسانا سب کے بس کی بات نہیں
تخت حکومت باغ فدک اور خمس دبا لے جو چاہے
اپنا سب کچھ حق پہ لٹانا سب کے بس کی بات نہیں
سینوں میں یہ نور بسانا سب کے بس کی بات نہیں
آپ پہ ہے یہ سبط جعفر خاص عنایت میثم کی
مدح علی ہر جگہ سنانا سب کے بس کی بات نہیں
سینوں میں یہ نور بسانا سب کے بس کی بات نہیں
حرص و ہوس غربت بے صبری مولا سے نا امیدی
مجلس کا لینا نذرانہ سب کے بس کی بات نہیں
سینوں میں یہ نور بسانا سب کے بس کی بات نہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.