Ali Jo Aaye Toh Kaaba Tawaf Karne Laga
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Aqeel Abbas Hussain
علی جو آئے تو کعبہ طواف کرنے لگا
مکان اپنے مکین کا طواف کرنے لگا
علی کے عشق میں سلمان کے عقیدے کو ، ملائکہ کا عقیدہ طواف کرنے لگا
لکھا جو نام علی میں نے اپنی مسجد پر
فلک سے آکے ستارہ طواف کرنے لگا
حسین آپ کے سجدے کو برسر محشر
تمام نبیوں کا سجدہ طواف کرنے لگا
زباں پہ میری جوں ہی یا علی مدد آیا
فرشتہ قبر میں میرا طواف کرنے لگا
علم اٹھایا جو غازی نے روز عاشورہ
تو اس کا خود ید بیضا طواف کرنے لگا
جو تعزیے کے ہیں منکر انہی کی میت کو
یزیدیت کا جنازہ طواف کرنے لگا
سجائی مشک علم پر یوں لگا جیسے
ہوا کے ساتھ پھریرا طواف کرنے لگا
نقاب رخ سے ہٹائی شہ نے
اکبر کے
تڑپ کے قلب زلیخا طواف کرنے لگا
عزائے شہ میں جو نکلا میرے بدن سے لہو
مچل کے خاک شفا کا طواف کرنے لگا
تخیلات میں جا کر علی کے روضے پر
عقیل تیرا قصیدہ طواف کرنے لگا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.