Fatima Hain Zeenat e Arshe Mualla Aaj Bhi
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Arsh Abbas Rizvi
فاطمہ ہیں زینت عرش معلی آج بھی
ہے نگاہ کبریا میں ان کا جلوہ آج بھی
حق نے اتنا مرتبہ بخشا ہے تجھ کو فاطمہ
ایک عبادت ہے تیری تسبیح پڑھنا آج بھی
گفتگو میں تیرے قرآن کا تقدس دیکھ کر
یاد آتا ہے محمد کا وہ لہجہ آج بھی
چادر تطہیر ہے سر پہ تیرے سایہ فگن
لب پہ ہے قرآن کے تیرا قصیدہ آج بھی
تیرے شوہر کو ملا قرآن ناطق کا لقب
حامل قرآن ہے تیرا گھرانہ آج بھی
تیری عصمت کی گرانی احتراما فاطمہ
وزن پیغمبر کو کر دیتی ہے ہلکا آج بھی
تیرے آگے خود نبوت بھی جھکا دیتی ہے سر
قابل تعظیم ہے تیرا سراپا آج بھی
کربلا میں تیرے لخت دل نے جو روشن کیے
ان چراغوں سے ہے دنیا میں اجالا آج بھی
دشمن فاطمہ کب کے جہاں سے مٹ گئے
ہو رہا ہے ذکر لیکن فاطمہ کا آج بھی
تذکرہ کر کے تیرا تسکین دل کیوں کر نہ ہو
ہے تیرے غم میں ہر ایک غم کا مداوا آج بھی
اس قدر ظلم و ستم ڈھائے گئے بعد رسول
روتی ہے مظلومی زہرا پہ دنیا آج بھی
خواب غفلت سے مسلماں کو جگا دے فاطمہ
منتظر تعمیر کو ہے تیرا روزہ آج بھی
فاطمہ کل بھی تھا محضر تیرا محتاج دعا
مجھ کو ہے تیری دعاؤں کا سہارا آج بھی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.