Sajjad Ke Haato Me Hy
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Imran Abbas
نسخہ یہ رد بلا
سجاد کے ہاتھوں میں ہے
صحت دیں کی دوا
سجاد کے ہاتھوں میں ہے
ہتھکڑی پہنانے والوں کو نہیں شاید خبر
اصل میں ان کا گلا سجاد کے ہاتھوں میں ہے
بغض حیدر کے مریضوں کے علاوہ دہر کے
سب مریضوں کی شفا سجاد کے ہاتھوں میں ہے
کفر کی ناراضگی کی لاش ہے پیروں تلے
اور اللہ کی رضا سجاد کے ہاتھوں میں ہے
سر کریں گے شام کا خیبر بہ انداز علی
اب علم عباس کا سجاد کے ہاتھوں میں ہے
اس لیے سجاد کے ہاتھوں پہ بیعت کی سو ہے
نسل آدم کی بقا سجاد کے ہاتھوں میں ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.