Hussain (as) Ka Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Kazmi Brothers
عشق میں رہتا ہے یہ دیوانہ مولا
مشکل ہے اس کو سمجھنا مولا
یہ دل کسی کا نہیں ہے مگر حسین کا ہے
حسین رہتا ہے اس میں یہ گھر حسین کا ہے
بتول سجدے میں ہیں منتظر مصلے پر
سوئے زمین یہ پہلا سفر حسین کا ہے
ہزار سر ہیں نمازوں جنہیں بچاتی ہیں
نماز کو جو بچا لے وہ سر حسین کا ہے
فرشتے کھول کے میرے کفن کو سوچتی ہیں
نشان سینے پہ ہوگا اگر حسین کا ہے
یزیدیت جو یہ گھونگٹ نکالے بیٹھی ہے
خدا کا خوف نہیں اس کو ڈر حسین کا ہے
دعائیں دیتے ہیں عباس اس کو جینے کی
ہر ایک ماتمی جو خون میں تر حسین کا ہے
بنا دے اس کو معلی خدا پہ واجب ہے
زمین کرب و بلا سے گزر حسین کا ہے
وہ پل رہی ہے رسالت حسین کے گھر میں
رسول جیسا ہی دیکھو پسر حسین کا ہے
سروں کی بھیڑ میں دیکھو وہ ظلم کے آگے
جھکا ہوا جو نہیں ہے وہ سر حسین کا ہے
خدایا کون چکائے گا روز محشر تک
کہ قرض اتنا تیرے دین پر حسین کا ہے
گناہگار کو حر جیسا معتبر کر دے
زمانے بھر میں فقط یہ ہنر حسین کا ہے
امان معظم علی کر رہے ہیں جو مدحت
ہمارے لہجہ و فن میں اثر حسین کا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.