Hum Sey Kehtey Ho Key Imran Ki Batey Na Karo
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mehwar Reza Rizvi
ہم سے کہتے ہو کہ عمران کی باتیں نہ کرو
شیخ جی ہم سے یہ ہذیان کی باتیں نہ کرو
جس کا بیٹا ہو علی وارث کل ایمان
اس کے تم باپ کے ایمان کی باتیں نہ کرو
خوب کرتے ہو پیمبر کی فضیلت کو بیاں
اور احمد کے چچا جان کی باتیں نہ کرو
یہ کوئی بات ہوئی صرف صحابہ کی ثنا
اور منبر سے وہ اعلان کی باتیں نہ کرو
غار میں روئے تھے کیوں میں نے جو ان سے پوچھا
بول اٹھے جاؤ یہ اپمان کی باتیں نہ کرو
جو نہیں کرتے ہیں حیدر کی ثنا اے محور
تم بھی پھر ایسے مسلمان کی باتیں نہ کرو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.