WO mera Husain hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nasir Agha
زہرا کا نور عین ہے قلب نبی کا چین ہے
قرآن کی زیب و زین ہے جو زینت کونین ہے
جو مقصد دارین ہے جو مالک ثقلین ہے
وہ میرا حسین ہے وہ میرا حسین ہے
جو صاحب کردار ہے جو منبع انوار ہے
جو کاشف اشرار ہے جو نور کا مینار ہے
جو دین کا سالار ہے جو خلد کا سردار ہے
وہ میرا حسین ہے
جس کی زباں قرآن ہے ایمان جس کی جان ہے
جو سورہ رحمان ہے اللہ کی برہان ہے
جو عدل کی میزان ہے رحمت کا جو طوفان ہے
وہ میرا حسین ہے
تطہیر میں شامل ہے جو قرآن میں عامل ہے جو
اسلام کا حاصل ہے جو طوفان میں ساحل ہے جو
ہر پنجتن کا دل ہے جو عرفان کی منزل ہے جو
وہ میرا حسین ہے
جو صاحب توقیر ہے جو لوح کی تحریر ہے
جو عرش کی تنویر ہے جو ابن خیبر گیر ہے
جس کی نظر شمشیر ہے جو مالک تقدیر ہے
وہ میرا حسین ہے
جو ہے نقیب دین حق ہے جو منیب دین حق
ہے جو نصیب دین حق جو ہے حبیب دین حق
ہے جو طبیب دین حق ہے جو خطیب دین حق
وہ میرا حسین ہے
ہو گر مریض لا دوا اسکو بھی دے جام بقا
روشن ہے حر کا واقعہ جنت کا رستہ پا گیا
بولا یہ حر بھی برملا راضی ہے جس سے کبریا
وہ میرا حسین ہے
اونچا رہا جس کا علم بڑھتا رہا جاہ و حشم
حق نے رکھا جس کا بھرم ہم پہ ہے یہ جس کا کرم
کہتا ہے دل بھی دم بہ دم ہے جو شہنشاہ امم
وہ میرا حسین ہے
محبوب ختم المرسلین انوار قدرت کا امین
اوج فلک اوج زمیں دل جس کا قرآن مبین
حق کی انگوٹھی کا نگین ہے نام بھی جس کا حسین
وہ میرا حسین ہے
ناصر ریاض خلد بھی جاگیر ہے شبیر کی
جسکو ہوئی یہ آگہی کون و مکاں میں بن گئی
اسکا مقدر روشنی پھر روشنی کہنے لگی
وہ میرا حسین ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.