Markaz e hal ataa fatema fatema
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
سیدہ، فاطمہ، طاہرہ، راضیہ، مرضیہ
سیدہ، فاطمہ، طاہرہ، فاطمہ، فاطمہ
مرکز ہل اتی، فاطمہ، فاطمہ
آیت ہل اتی، فاطمہ، فاطمہ
مرکز ہل اتی، فاطمہ، فاطمہ
بولا سورج پلٹ کر علی یا علی
چاند نے دی صدائیں نبی یا نبی
تارا کہتا رہا فاطمہ، فاطمہ
وقت مشکل پڑھی سب نے ناد علی
اور علی پر پڑھی جب بھی مشکل کوئی
بولے مشکل کشا فاطمہ، فاطمہ
ہوگئی جس گھڑی آیتیں ایک جاں
اسکی نسبت سے سب کا تعارف ہوا
روح اہل کسا فاطمہ، فاطمہ
ہوگیا شامل اہل بیت نبی
بات سلمان کو جب سمجھ آگئی
ہے حجاب خدا فاطمہ، فاطمہ
نار سے نور کی سمت حر آگیا
اک نقطے نے مجرم سے محرم کیا
اور وہ نقطہ ہے کیا فاطمہ، فاطمہ
بات قرآں کے لہجے میں کرنے لگی
اسکے حق میں بھی آیت اترنے لگی
ورد فضہ کا تھا فاطمہ، فاطمہ
متفق ہیں یہاں سارے اہل نظر
کچھ نہ ہوتا کہیں یہ نہ ہوتی اگر
کن کا مطلب ہے کیا فاطمہ، فاطمہ
ایک نظر بھی نظر سے ملائی نہیں
موت گھر میں تکلم کے آئی نہیں
جب سے در پر لکھا فاطمہ، فاطمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.