Shere Dawar Kaun Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sajjad Hallauri
شیر داور کون ہے نفس پیمبر کون ہے
دونوں عالم میں میرے مولا کا ہمسر کون ہے
سچ بتانا میرے مولا کے سوا بعد رسول
سب سے اعلی سب سے افضل سب سے بہتر کون ہے
کر کے مرحب کو دوپارہ ہنس کے بولی ذوالفقار
اب سمجھ میں آ گیا ہوگا کہ حیدر کون ہے
کیوں نہ لیں جن و ملک مولا علی سے مشورے
ان کو ہے معلوم شہر علم کا در کون ہے
بن گیا ہے ایک نیا در کس کے استقبال میں
تو بتا تیرا رجب کعبے کے اندر کون ہے
اصغر بے شیر کے دادا کا میں بھی ہوں غلام
اب کہو سجاد کے قد کے برابر کون ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.