Sayed Mehdi Naqvi
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sayed Mehdi Naqvi
مسکرا کر بولے پیغمبر علی کے سامنے
کچھ نہیں ہے ظلم کا لشکر علی کے سامنے
ذوالفقار حیدری سے کس طرح بچ پائیں گے
وہ یقینا موت سے جلدی گلے مل جائیں گے
آکے دیکھیں مرحب و عنتر علی کے سامنے
ہے دعا تجھ سے یہی میری خدائے مصطفی
جلد جنت کی طرف جائے گدائے فاطمہ
تو بلانا یہ مجھے کہہ کر علی کے سامنے
مسکرا کر حضرت سلمان کہتے تھے صدا
شکر حق ہے دل میں رہتے ہیں فقط مشکل کشا
فخر سے جھکتا ہے میرا سر علی کے سامنے
ہوگی تیاری جو جشن حیدر کرار کی
بالیقیں ہوگی نظامت میثم تمار کی
جب سجے گا حشر میں منبر علی کے سامنے
جس طرح رہتے ہیں نوکر چار سو ارباب کے
جیسے ہوتے ہیں ستارے ساتھ میں مہتاب کے
ایسے ہیں سلمان اور بوذر علی کے سامنے
عاشقان مرتضی سے بغض مت رکھنا ذرا
اے مقصر حشر میں پائیں گے فورا ہی سزا
دیکھنا غالی انہیں کہہ کر علی کے سامنے
جب انہیں خود خالق کونین نے بخشا لقب
روبرو شیر خدا کے کوئی رک سکتا ہے کب
کچھ نہیں ہیں خندق و خیبر علی کے سامنے
روبرو پائیں گے جس دم حیدر کرار کو
پڑھ کے مہدی وجد میں عباس کے اشعار کو
لطف لے گا قبر کے اندر علی کے سامنے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.