Mahe Anwar Ghadeer Ka
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sayed Mehdi Naqvi
دوش نبی پہ ہے ماہ انور غدیر کا
توحید کا جمال ہے حیدر غدیر کا
پردے کے پیچھے کل جو تھا ظاہر ہوا ہے آج
معراج سا حسین ہے منظر غدیر کا
توحید کا جمال ہے حیدر غدیر کا
منبر پہ مصطفی ہیں تو ہیں دوش پر علی
عرش بریں سے بالا ہے منبر غدیر کا
توحید کا جمال ہے حیدر غدیر کا
من کنتو کی صدائیں ہیں دھڑکن بنی ہوئیں
اسلام کی حیات ہے رہبر غدیر کا
توحید کا جمال ہے حیدر غدیر کا
ذکر علی سے جن کی بھی باطل نماز ہو
ان پر گرے گا حشر میں پتھر غدیر کا
توحید کا جمال ہے حیدر غدیر کا
اولاد کو جو دین سکھانا ہو چاہتے
قصہ سناؤ ان کو بٹھا کر غدیر کا
توحید کا جمال ہے حیدر غدیر کا
ذکر علی کو چھوڑ کے غیروں کا ذکر ہو
اس کے لیے بنا نہیں منبر غدیر کا
توحید کا جمال ہے حیدر غدیر کا
عاشور کی قسم ہے کہ عاشور کی سحر
پیغام حر کو دیتے ہیں اکبر غدیر کا
توحید کا جمال ہے حیدر غدیر کا
قاسم کے سہرے نے ہے بنایا اسے حسین
رب کا جمال بن گیا پیکر غدیر کا
توحید کا جمال ہے حیدر غدیر کا
اکبر کا دل دھڑک کے یہی دیتا ہے صدا
قربان حسین پر ہے پیمبر غدیر کا
توحید کا جمال ہے حیدر غدیر کا
میثم کی رہبری میں ہی محشر کے روز بھی
کہلائے گا
توحید کا جمال ہے حیدر غدیر کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.