Manam Fida E Raza
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Syeda Waleha Batool
ضامن آہو
شاہ خراسان
مولا رضا
میں ہوں گدائے رضا
منم فدائے رضا
یقیں کے علم سے حق اور یقین تک پہنچا
جہاں ہے پایا ہے حق اس زمین تک پہنچا
میرا سفر مجھے لے آیا طوس کی جانب
یہ شمع لے چلی شمس الشموس کی جانب
نظر جو آۓ رضا
منم فدائے رضا
رضا کے ملک میں آۓ تو زندگی پائی
ملا شعور تو معراج بندگی پائی
انہی کے در سے تخیل نے اوج پائی ہے
حیات میری یہاں آکے رنگ لائی ہے
یہ ہے عطاۓ رضا
منم فدائے رضا
رضا نے اپنی امانت بہن کے ہاتھ میں دی
علوم دین کی حفاظت بہن کے ہاتھ میں دی
یہ حوزہ قم کی نجف کی فضا بناتے ہیں
یہ باب علم سے سوغات فکر لاتے ہیں
یہ ہے رضاۓ رضا
منم فداے رضا
دلوں میں شیعوں کے نازل یہ نور ہوتا ہے
یہیں پہ آکے یقین کا شعور ہوتا ہے
قصیدہ پڑھتے ہیں آ آکے دعبل و میثم
ہے آج بزم میں مہمان مرسل اعظم
کرو ثناۓ رضا
منم فداے رضا
بہن کے سامنے بھائی کا ذکر کرنا ہے
اک عقل کل کی فضیلت میں فکر کرنا ہے
دو حوصلہ مجھے اے فاطمہ معصومہ
کرم غلام پہ ہو اے جہاں کی مخدومہ
ہمیں بلائے رضا
منم فداے رضا
امام وقت کا تمجید انتظار کرو
تم اپنی قصد کو دنیا پہ آشکار کرو
زبان وقف ثناۓ بتول ہو جائیں
کلام بالغ دین رسول ہو جائیں
ملے دعاۓ رضا
منم فداے رضا
میں ہوں گدائے رضا منم فداے رضا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.