Shehzadi zainab ka roza dhanay wale haar gaye
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Zafar Abbas Zafar
شہزادی زینب کا روزہ ڈھانے والے ہار گئے
حزب اللہی
حزب اللہی لشکر سے ٹکرانے والے ہار گئے
مظلوموں کے پاک لہو سے دیں پہ جوانی آئی ہے
ظلم و ستم اعجاز نہیں ہے ظالم کی رسوائی ہے
سید زادوں کے گردن کٹوانے والے ہار گئے
دنیا بھر میں لا دینوں کا شام میں قبرستان بنے
معرکہ دیں نعرہ حیدر سے کتنا آسان بنا
مکہ کابل اور یمن سے آنے والے ہار گئے
میرے مولا کے مولائی امن و اماں کے حامی ہیں
آل نبی کے ماننے والے ہی سچے اسلامی ہیں
دہشت گردی دنیا میں پھیلانے والے ہار گئے
شہر امیر شام میں بھی ہے آج حکومت زینب کی
کی تھی یزید وقت کے بیٹے نے بھی حمایت زینب کی
مظلوموں پر تلواریں چلوانے والے ہار گئے
کفر کے فتوے دینے والے مفتی ملا مردہ باد
شیعہ سنی بھائی بھائی کہنے والے زندہ باد
پیسے دے کر لوگوں کو مروانے والے ہار گئے
پاکستان بنانے والے پاکستان بچائیں گے
شیعہ سنی مل کر اپنے دشمن کو کفنائیں گے
سادہ لوح مسلماں کو بہکانے والے ہار گئے
اہل عزا پیغام محبت مجلس سے پھیلاتے ہیں
دنیا کے ہر کونے میں غازی کے علم لہراتے ہیں
ہندہ زادوں کے جھنڈے لہرانے والے ہار گئے
آل رسالت کے پروانے سب میلاد مناتے ہیں
کلمہ گو کیا ہندو بھی مجلس ماتم میں آتے ہیں
کلمہ گویوں کے فرقے بنوانے والے ہار گئے
یوں تو سبھی کہتے ہیں ہونے والا ہے مہدی کا ظہور
اب تو ظفر عباس ظفر پھیلے گا اس دنیا میں نور
مہدی دوراں کے دشمن کہلانے والے ہار گئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.