Zahoor hoga zaroor hoga
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Ustad Sibte Jafar
ہے سب ہی قائل کہ ایک دن اب سے طور ہوگا
ظہور ہوگا ضرور ہوگا
جہاں پہ ظاہر امام ہوں گے ظہور ہوگا ضرور ہوگا
امام موجود ہر جگہ ہے نہ دیکھ پائے جو بے بصیرت
تو اس میں ایمان و آگہی کا قصور ہوگا ضرور ہوگا
امام نپٹیں گے خود ہی اسے جو ان کی غیبت پہ طنزاں ہے
کوئی دنوں کی ہے بات جب سے ظہور ہوگا ضرور ہوگا
قسیم نار و جناں علی بو تراب سے جس کو دشمنی ہے
فشار قبر اس کا ہے مقدر ضرور ہوگا ضرور ہوگا
علی کو دل سے پکار دیکھو پکارتے ہیں ملنگ جیسے
ہے میرا دعوی تمہیں بھی حاصل سرور ہوگا ضرور ہوگا
زیارت و ذکر مرتضی میں نہ ہو زیارت جو انبیا کی
تو ایسے ذہن و دماغ و دل میں فتور ہوگا ضرور ہوگا
ہے مرتضی باب علم و حکمت جو اس سے بچ کر چلے گا اس کے
جہالتوں کا حماقتوں کا صدور ہوگا ضرور ہوگا
عدو غیر کثیر یعنی جو دشمن آل مصطفی ہے
تو ایسا ہی بندہ حوض کوثر سے دور ہوگا ضرور ہوگا
ولائے آل نبی کے صدقے ہماری دنیا بھی معتبر ہے
بہ روز محشر حصول قرب حضور ہوگا ضرور ہوگا
نئے نئے نغمہ ہائے مدحت سنا رہا ہے جو سبط جعفر
تو شاعری اور ادائیگی پر عبور ہوگا ضرور ہوگا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.