Chalay aaja Chalay aaja
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Syed Hyder Kazim
اے وارث در حیدر کیوں نہاں ہے
چلے آجا چلے آجا کہاں ہے
میرے مولا تجھے میں کیا بتاؤں
تیری فرقت میں کیسے دن گزاروں
نکل جانے کو تن سے میری جان ہے
چلے آجا چلے آجا کہاں ہے
اے وارث در حیدر کیوں نہاں ہے چلے آجا
چلے آجا چلے آجا کہاں ہے
تڑپتا ہوں سکون ملتا نہیں ہے
یہ دنیا میں تو دل لگتا نہیں ہے
میرے مولا بلا لو تم جہاں ہو
چلے آجا چلے آجا کہاں ہے
لگے ہیں دیکھ لو دشمن ستانے
یہ دیتے ہیں ہمیں اکثر یہ طعنے
وہ کہتا ہے تیرا مولا کہاں ہے
چلے آجا چلے آجا کہاں ہے
لگائے بیٹھے ہیں امید مولا
کرو تائید کی تائید مولا
عریضہ اب سر خضراں رواں ہے
چلے آجا چلے آجا کہاں ہے
اے وارث در حیدر کیوں نہاں ہے چلے آجا
چلے آجا چلے آجا کہاں ہے
چلے آجا چلے آجا کہاں ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.