Wila ki mehfil
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Ustad Sibte Jafar
جو پاک طینت ہے اصل اپنی، عمل سے اپنے بتا رہے ہیں
ولا کی محفل سجا رہے ہیں، صف عزا کی بچھا رہے ہیں
خدا را سمجھو تو شیخ صاحب، تمہیں جو حاکم بنا رہے ہیں
بٹھا کے تمکو علی کی مسند پہ، در حقیقت پھنسا رہے ہیں
کرے نبی و علی کی مدحت، کہاں کسی کم نسب کی قسمت
جو انکی عظمت کو جانتے ہیں، وہی تو گن انکے گا رہے ہیں
بھکاری، بھکشو، سوالی، نوکر، میراثی جو چاہے ہمکو کہہ لیں
کسی کی پرواہ ہو کیوں ہمیں جب، ہم انہی کا صدقہ کھا رہے ہیں
یہ بحر و بر مہر و ماہ و انجم، انہی کے پرتو انہی کے جلوے
یہ آبشاریں یہ سارے جھرنے، انہی کے نغمے سنا رہے ہیں
جو انکے گرد سفر بنے تھے، جو انکے قدموں سے مس ہوئے تھے
وہ سارے ذرے ستارے بن بن کے، عرش پر جگمگا رہے ہیں
کلیم بھی رشک کر رہے ہیں، سنبھالے ہوش و حواس اپنے
کہاں کہاں مظہر العجائب، کمال اپنے دکھا رہے ہیں
کبھی وہ کہتے ہیں قم باذنی، کبھی وہ کر دیتے ہیں اشارہ
ادھر پلٹا رہے ہیں سورج، ادھر وہ مردے جلا رہے ہیں
نصیریوں، شافعی و ولی و رافضی کا گلہ کریں کیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.