woh husain mera hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ustad Sibte Jafar
وہ حسین میرا ہے
زیست جس کی باندھی ہے وہ حسین میرا ہے
موت جس پہ مرتی ہے وہ حسین میرا ہے
جس کی سب خدائی ہے وہ حسین میرا ہے
کبریا بھی اس کا ہے انبیا بھی اس کے ہیں
اوصیا بھی اس کے ہیں اولیا بھی اس کے ہیں
خلق ساری جس کی ہے وہ حسین میرا ہے
ایسا کس کا نامی ہے ایسا کس کا نامہ ہے
ایک کا صدقہ کون و مکاں ایک عرب کی ملکہ ہے
جو وقار ہستی ہے وہ حسین میرا ہے
دادی جس کی بنت اسد اور جد ابو طالب
ماں ہے فاطمہ زہرا باپ کا لقب غالب
جو ورود نسلی ہے وہ حسین میرا ہے
جس کے در پر آئیں ملک اپنی جھولیاں پھیلائے
جس کے در سے فطرس بھی آ کے بال و پر لے جائے
رضواں جس کا درزی ہے وہ حسین میرا ہے
جس کے دست قدرت میں باغ ہے نبوت کی
دین کا تو کہنا کیا جب کہ خود مشیت بھی
کلمہ جس کا پڑھتی ہے وہ حسین میرا ہے
جس کے واسطے ناقہ بن گئے ہوں خود سرور
طول دے دیں سجدے کو حکم رب سے پیغمبر
جو خدا کی مرضی ہے وہ حسین میرا ہے
سات بیٹے راہب کو بخشے اپنی طفلی میں
ایک حبیب ہی کو کیا دین کو ضعیفی میں
جس نے زندگی دی ہے وہ حسین میرا ہے
فکر امت جد کی جس کو تھی تہہ خنجر
کی تلاوت قرآں جس نے نوک نیزہ پر
دین جس سے باقی ہے وہ حسین میرا ہے
کچھ نہیں یہاں تفریق رنگ و نسل و مذہب کی
ایک سب کا مسلک ہے ایک قومیت سب کی
بزم یہ حسینی ہے وہ حسین میرا ہے
ہاتھ کٹ گئے پھر بھی بحر و بر پہ قبضہ ہے
قبضہ کر کے دریا پر آج بھی تو پیاسا ہے
جس کا ایسا بھائی ہے وہ حسین میرا ہے
جب ملوکیت کی نقاب طفل اوڑھ کر آیا
جس نے برسر دربار اس کو بے نقاب کیا
جس کی خواہر ایسی ہے وہ حسین میرا ہے
سبط جعفر ایک شاعر سوز خوان آل نبی
اس کو عزت و شہرت پنجتن کے در سے ملی
جس کا فیض جاری ہے وہ حسین میرا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.