Kitna Haseen Hai Mera Hussain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
کہتی تھیں زہرا دیکھ کے چہرہ کتنا حسین ہے میرا حسین
تم میری جاں ہو صدقے یہ ماں ہو تم پہ حسن بھی فدا حسین
بن کے آیا ہے میرا نور نظر تو
اس لیے آنکھوں میں ہیں خوشی کے آنسو
جس سے مہکا ہے میرا گھر میرا گلشن
تین شعبان ملی مجھ کو وہ خوشبو
فرش پہ آ کے میں نے کیا ہے انتظار بس تیرا حسین
آ جا تاروں سے تیری نظر اتاروں
چاند کو آج تیرے حسن پہ واروں
پاس جب آئے تو سینے سے لگا کر
پیار سے تجھ کو حسینا میں پکاروں
میں نے خدا سے کچھ نہیں مانگا جب سے مجھ کو تو ملا حسین
اور بھر جائے گا رونق سے میرا گھر
جب چلے گا تو میری انگلی پکڑ کر
بھائی کے ساتھ میرے پاس تم آنا
جب پکاروں گی میں شبیر اور شبر
مجھ کو ملے ہیں چاند سے بیٹے ایک حسن دوسرا حسین
دیکھ جبریل تیرا جھولا جھلائے
اور رضوان تیرے ناز اٹھائے
انبیا ہوں یا ملک ہوں اے میرے دل
سب تیرے ساتھ زمین پر چلے آئے
عرش پہ ان کا دل نہیں لگتا عشق تجھ سے ہو گیا حسین
تو میرے بابا محمد کی جھلک ہے
آیتوں کی تیرے چہرے پہ دمک ہے
ہیں حسین ابر کے جیسے تیرے ابرو
تیری آنکھوں میں علی جیسی چمک ہے
نور مجسم فخر دو عالم تو خدا کا معجزہ حسین
مس ہوا جب وہ تیرے جھولے سے آ کر
تیرے صدقے میں ہی فطرس کو ملے پر
مجھ سے دروازے پہ آ آ کے فرشتے
مانگتے ہیں تیرا صدقہ اے میرے دلبر
سب کو میں تیرا بانٹ دوں صدقہ ایک بار مسکرا حسین
دیکھ کر حسن تیرا اور یہ ادائیں
دل یہ کرتا ہے لیے جاؤں بلائیں
تجھ سے وعدہ کبھی رد نہ کروں گی
تیرے صدقے میں جو مانگے گا دعائیں
اس کی شفاعت ہے میرا ذمہ دل سے جو کہے گا یا حسین
آج ذیشان و رضا جس کی خوشی ہے
دلبر زہرا ہے حسین ابن علی ہے
تین شعبان بڑی عید ہے پھر بھی
سب عزاداروں کی آنکھوں میں نمی ہے
کیوں نہ ہوں آنسو آنے پہ تیرے روئے تھے خود مصطفی حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.