Mere Shabbir ka qadradan
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ustad Sibte Jafar
عقد ام البنین سے علی نے کیا
جس کے خاطر وہ شیر جناں آگیا
بول اٹھے مرتضی یہ تو عباس ہے
میرے شبیر کا قدرداں آگیا
خوش ہیں حسنین و ام البنین و علی
خلد سے فاطمہ نے بھی دی تہنیت
ام کلثوم و زینب ہوئیں سجدہ ریز
ان کے سر پر ایک اور سائباں آگیا
وارث حمزہ و جعفر و مرتضی
تا قیامت علمدار فوج خدا
عزم و ضبط و شجاعت اطاعت وفا
خدمت و استقامت نشاں آگیا
انبیا اوصیا اولیا
سب کا دار و مدار بقا کربلا
کربلا جس کی مدت سے تھی منتظر
وہ معین شہ بیکساں آگیا
دستگیری کرے گا آج ہر ایک کی
باوجود یہ کہ ہوں گے قلم اس کے ہاتھ
ایک لقب جس کا باب الحوائج بھی ہے
وہ مطیع امام زماں آگیا
جیتے جی وہ رہا بھوکا پیاسا مگر
اس کے صدقے پہ پلتے ہیں جن و بشر
خادم خاص جنت کے سردار کا
عبد صالح جوان جناں آگیا
علقمہ غل بھی ہے جس کے زیر قدم
ہر جگہ جس کا لہرا رہا ہے علم
غرب اس کے قدم شرف جس کی جبیں
رونق محفل کن فکاں آگیا
روک سکتا ہے نظروں سے لشکر کو جو
چھین سکتا ہے گھاٹ ایک نیزے سے وہ
جس کو باب شہادت بھی غازی کہے
وہ جوان و جری پہلوان آگیا
فاطمہ کی امانت سمجھ کر مجھے
اپنی آغوش میں قبر میں رکھ لیا
مجھ سے ملنے کو آئے علی جب سنا
میرے عباس کا مدح خواں آگیا
سبط جعفر جو تھا عام سا آدمی
کرتے کرتے ثنائے نبی و علی
سایہ پرچم مولا عباس میں
چلتے چلتے کہاں سے کہاں آگیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.