Kare fauje khuda abbas ka parcham
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ustad Sibte Jafar
کرے فوج خدا عباس کا پرچم
شجاعان عرب کا سلسلہ عباس کا پرچم
وقار عز محمد حوصلہ عباس کا پرچم
سکھاتا ہے اطاعت اور وفا عباس کا پرچم
سیاہی دین حق کی اور آیات الہی ہے
شبیہ ذوالجناح ہو تعزیہ عباس کا پرچم
وہ کیا نعمت ہے جو اس کے تصدق ہم نہیں پاتے
بتائیں کیا تمہیں دیتا ہے کیا عباس کا پرچم
محافظ ہے دو عالم میں عزاداران سرور کے
رضا حق دعائے سیدہ عباس کا پرچم
ہے حمزہ جعفر و حیدر کی یادیں اس سے وابستہ
انہی حضرات کی میراث تھا عباس کا پرچم
لوائے حمد کے مانند مثل داور زہرا
خدا کا قرب کرتا ہے عطا عباس کا پرچم
جہان رنگ و بو میں قبر میں برزخ میں محشر میں
سہارا ہے ہمارا آپ کا عباس کا پرچم
میرا دعوی ہے تم سے مشکلیں خود بچ کے نکلیں گی
تصور میں رکھو صبح و مسا عباس کا پرچم
چھڑا لیتے ہیں ہم کو سبط جعفر ہر مصیبت سے
دعا خاک شفا فرش عزا عباس کا پرچم
یہی تھا دشت غربت میں انیس زینب و سرور
سکینہ اور حرم کا آسرا عباس کا پرچم
رہے گی چادر سر پر بجھے گی پیاس بچوں کی
دلاسہ صبح تک دیتا رہا عباس کا پرچم
کمر ٹوٹی حسین ابن علی کی آس بچوں کی
قریب عصر جب ٹھنڈا ہوا عباس کا پرچم
لگائے اب بھی سینے سے ہے مشکیزہ سکینہ کا
بہت غمگیں ہے بعد کربلا عباس کا پرچم
مجالس میں جلوسوں میں عزا خانوں میں زنداں میں
سکینہ کو ہے اب بھی ڈھونڈتا عباس کا پرچم
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.