Ghadeer phir ghadeer hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ustad Sibte Jafar
ہے بوریا نشیں تو کیا امیر پھر امیر ہے
عدو ہے حکمراں تو کیا فقیر پھر فقیر ہے
بہت سے دن ہیں عید کے غدیر پھر غدیر ہے
عوام ہو یا حکمراں مدد انہی سے لیتے ہیں
غلام اپنے خون کی سند انہی سے لیتے ہیں
غلام ہو یا ہو پسر حقیر پھر حقیر ہے
خوشی کے دن ہیں فطر اضحی اور مباہلہ سبھی
جو معصیت سے پاک ہو وہ روز بھی ہے عید ہی
خوشی کے دن بہت سے ہیں غدیر پھر غدیر ہے
علی نبی کا جانشیں ہے باب شہر علم بھی
شریک نور مصطفی ہے پیش اور وصی ولی
وہ سب ہے پر نبی نہیں وزیر پھر وزیر ہے
ہلاک ہونے سے بچایا اس نے تم کو بارہا
اگرچہ تم نے ہر قدم پہ مرتضی کو دکھ دیا
مدد کو پھر بھی آئے گا امیر پھر امیر ہے
تیرے معاملے میں کر رہے ہیں جو اگر مگر
نبی کی شہزادی حق نہیں ملا تو غم نہ کر
خلیفہ ہو گیا تو کیا فقیر پھر فقیر ہے
اگرچہ حر نے شہ کی راہ روک کر برا کیا
وہ ساری رات لشکر یزید میں رہا تو کیا
وہ حق پہ ہوگا صبح دم ضمیر پھر ضمیر ہے
وہ شاہ انس و جاں ملائکہ کا بھی امام ہے
اسی کا سبط جعفر حقیر بھی غلام ہے
غلام سب بڑے سہی حقیر پھر حقیر ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.