Aise Waiso se pyaar mat keejo
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ustad Sibte Jafar
ایسے ویسوں سے پیار مت کیجو
یہ خطا بار بار مت کیجو
چھوڑ دیتا ہے ساتھ مشکل میں
شیخ پر انحصار مت کیجو
ہے نصیری بھی دشمن حیدر
دوستوں میں شمار مت کیجو
جان اٹکی ہے تیری دنیا میں
جان پر جانثار مت کیجو
گر ہے یا لیتنی کا دعویدار
وقت نصرت فرار مت کیجو
جب پکارے تجھے امام زماں
سر کو گردن پہ بار مت کیجو
ہو جو مقروض آل اطہر کے
ان سے بالکل ادھار مت کیجو
اے مغسل علی کا بہر مدد
قبر میں انتظار مت کیجو
جس سے ناراض ہو علی و بتول
وہ روش اختیار مت کیجو
تنگ سینے پہ ہے جو ماتم کے
فسق سے داغدار مت کیجو
میں ہوں محتاج غیر کا تیرے
ایسا پروردگار مت کیجو
جو سزا ہو لحد میں دے لیجو
حشر میں شرمسار مت کیجو
وہ جو بھاگے احد سے اب ان کا
اے حبیب اعتبار مت کیجو
جز علی باب فتح خیبر میں
غیر کا انتظار مت کیجو
ابر آیات کسی منافق سے
صاحب ذوالفقار مت کیجو
مجلسیں محفلیں ہیں عین عشق
عشق کو کاروبار مت کیجو
سبط جعفر ہے تیرے در کا گدا
در بدر اس کو خوار مت کیجو
یہ محفل ہے اہل تولا کی محفل، یہاں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.