Pyasi hai sakina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Farhan Ali Waris
اے بادِ صبا جا کے یہ عمو کو بتانا
پیاسی ہے سکینہ
اس چھوٹے سے سن میں یہ ستم میں نے اٹھاے
اللّٰہ کسی کو نہ یتیم ایسا بنائے
خود اپنے لہو میں کوئی بچی نہ نہائے
میں تم کو بلاتی رہی تم بھی تو نہ آے
میں بن گیء بعد اثر لعینوں کا نشانہ
پیاسی ہے سکینہ
اے بادِ صبا جا کے۔۔۔
پانی کی طلب مجھکو کھلاتی رہی ٹھوکر
کہتا تھا لعیں دونگا میں فوجوں کو پلا کر
جب شمر لعیں کر چکا سیراب یہ لشکر
دکھلا کے مجھے پھینک دیا پانی زمیں پر
تب سمجھی میں کیا ہوتا ہے امید دلانا
پیاسی ہے سکینہ
اے بادِ صبا جا کے۔۔۔
اک جام ہوا شام غریباں میں میسر
وہ کوزہ میں رکھ آی تھی اصغر کی لحد پر
تھا مجھ سے بھی چھوٹا میرا بھیا میرا دلبر
شرمندہ میں ہو جاتی چچا پیاس بجھا کر
اب اپنے ہی ہاتھوں سے میری پیاس بجھانا
پیاسی ہے سکینہ
اے بادِ صبا جا کے۔۔۔
اک رسی میں ہم سب کے گلے باندھ کے اعدا
کرتے ہوے تشہیر چلے جانب کوفہ
اور اس پہ مصیبت یہ تھی قد چھوٹا تھا میرا
اٹھتی تھی جو پھوپھیاں تو گلا کھینچتا تھا میرا
گردن کا میرے زخم چچا دیکھنے آنا
پیاسی ہے سکینہ
اے بادِ صبا جا کے۔۔۔
جس روز سے اصغر کو ملا بابا کا سینہ
اس روز سے عمو نہیں سو پای سکینہ
اس حال میں جاؤں گی میں کس طرح مدینہ
آ جاے مجھے موت ہے کس کام کا جینا
جاگی ہوں بہت آ کے چچا مجھکو سلانا
پیاسی ہے سکینہ
اے بادِ صبا جا کے۔۔۔
گھر لوٹ کے جاتے ہیں ہر اک شام پرندے
قسمت میں لکھے ہیں میری زنداں کے اندھیرے
کب تک میں جیوں گی یونہی اشکوں کے سہارے
لگتا ہے کہ مر جاؤں گی اب دور وطن سے
ہوگا نہ میسر مجھے گھر لوٹ کے جانا
پیاسی ہے سکینہ
اے بادِ صبا جا کے۔۔۔
انور یہ صدا پرچمِ عباس سے آی
میں بھول نہیں سکتا سکینہ میری بچی
کاٹے گےء بازو میرے مجبور تھا بی بی
مشکیزہ علم میں ہے لگا دیکھ لے اب بھی
پرچم کا میرے کام ہے دنیا کو بتانا
پیاسی ہے سکینہ
اے بادِ صبا جا کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.